Wednesday , October 24 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > صباء قمر نے حیاء کا دامن چھوڑ دیا۔۔۔۔۔۔ اپنی ایسی تصویر کو ’’ ہاٹ‘‘ کہتے ہوئے اپ لوڈ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی، دیکھ کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

صباء قمر نے حیاء کا دامن چھوڑ دیا۔۔۔۔۔۔ اپنی ایسی تصویر کو ’’ ہاٹ‘‘ کہتے ہوئے اپ لوڈ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی، دیکھ کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

صباء قمر نے حیاء کا دامن چھوڑ دیا۔۔۔۔۔۔ اپنی ایسی تصویر کو ’’ ہاٹ‘‘ کہتے ہوئے اپ لوڈ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی، دیکھ کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔۔۔۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صباءقمر پاکستان کی ان چند اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں جنہیں اپنے ملک کے

علاوہ بھارت میں بھی خوب شہرت ملی۔ وہ ناصرف اپنی بہترین ادکاری کے باعث اپنی پہچان رکھتی ہیں بلکہ پاکستانی ان کے لباس کی بھی خوب تعریف کرتے ہیں لیکن اب کی بار ایسا نہیں ہوا۔صباءقمر نے ہالی ووڈ میں فلم ملنے کے بعد اپنی چند ایسی تصاویر ”ہاٹ“ کہہ کر شیئر کر دیں کہ پاکستانی ان کا لباس دیکھ کر ہی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے اور انہیں ’بے غیرت، بے شرم‘ جیسے خطاب دیتے ہوئے ’جہنمی‘ قرار دیدیا گیا اور کہا گیا کہ جہنم آپ سے زیادہ ’ہاٹ‘ ہے۔یہ تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا غصہ آسمان چھونے لگا اور سب ہی اپنے دل کی بھڑاس نکالنے میں مصروف ہو گئے۔۔ایک صارف نے لکھا ” جہنم کی گرمی سے خبردار۔۔۔ جب کولہوں پر چمٹی لگائی جائے گی تو برداشت کرنا بہت مشکل ہو گا“۔ایک صارف نے کہا ”15 سال پہلے جب کتابوں میں قیامت کی نشانیاں پڑھتی تھی تو میں یہ تصور بھی نہیں کر سکتی تھی کہ ہماری آنکھیں سرعام اس بے حیائی کو دیکھیں گی۔ استغفراللہ۔۔۔ لعنت ہے اس پر“۔ایک صارف نے لکھا ”یہی مسئلہ ہے، تھوڑی سی مشہور ہو جائیں اور اچھے کام کر لوگ ان کی تعریف کر دیں تو یہ

فوراً اپنے آپے سے باہر ہو جاتے ہیں۔ مجھے اس پر پچھتاوا ہے کہ میں اسے اور بہت سی دیگر اداکاراﺅں کو اچھی اداکاری کے باعث پسند کرتا ہوں لیکن ان سب نے ایسی حرکتوں سے مجھے بہت مایوس کیا۔ انہیں یہ سمجھ نہیں آتی کہ مداح ان کے جسم کو نہیں بلکہ ان کی اداکاری کو پسند کرتے ہیں“۔ایک صارف نے لکھا ”مر گیا ہے اس کا ضمیر، سوچ، فکر۔۔۔ ان کی آنکھوں پر پردے ہیں اور عقل پر بھی پردے ہیں کہ آیا کہ ہمارا تعلق کس مذہب سے ہے اور ہم کیا کر رہی ہیں۔۔۔ افسوس ہوتا ہے ان کی ماڈرن سوچ پر“۔ایک اور صارف نے لکھا ”بھائی اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نام بدل کر ری پبلک آف پاکستان رکھ دو کیونکہ یہاں لوگ ننگے ہوتے جا رہے ہیں دن بدن“۔ایک صارف نے کہا ”ایسے شوٹ کیوں کروا رہی ہے صباءقمر ، آپ تو پہلے ہی اچھی اداکاری کرتی ہیں اور اس وجہ سے شہرت بھی ہے آپ کے پاس، تو پھر ایسے فوٹوشوٹ کیوں؟؟؟“ایک صارف نے لکھا ”اپنی شہرت خود ہی خراب کر رہی ہے“۔ایک اور صارف نے لکھا ”ہاں یہ اتنی ہاٹ ہے کہ برداشت نہیں ہو رہی، کوئی اس پر ٹھنڈے پانی کی بالٹی انڈیل دے“۔

ایک صارف کا کہنا تھا ”جہنم یہ سب برداشت کر سکتی ہے بھائی۔۔۔ اس کیلئے یہ زیادہ ہاٹ نہیں ہے“۔ایک اور صارف کا کہنا تھا ”شوٹ کیلئے آتے ہوئے راستے میں بے چاری کو کتے پڑ گئے تھے ، اس لئے یہ حال ہوا ہے“۔ایک صارف نے کہا ”چیف جسٹس کو اس کا نوٹس لینا چاہئے“۔ایک صارف نے حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے لکھا ”سب حکومت کا قصور ہے، کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے“۔ایک صارف نے لکھا ”اس کی فیملی پر ترس آ رہا ہے۔۔۔ معاشرے کو بھی شرم آنی چاہئے!“ایک صارف نے جانوروں کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ”میں نے دیکھا ہے کہ جانور کپڑوں کے بغیر زیادہ خوبصورت لگتے ہیں“۔

یہ بھی دیکھیں

کوکوکورینا ، گانے نے مومنہ مستحسن اور شیریں مزاری کے درمیان سخت لڑائی کروا دی ، جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک)کوک سٹوڈیو کے نئے گانے کوکوکورینا کو لے کر شائقین کافی غصے میں نظر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *