Monday , October 22 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > شوبز کی دنیا سے گرما گرم خبر: انوشکا شرما اور سونم کپور کے بعد بالی وڈ کی ایک اور معروف اداکارہ نے شادی کر لی

شوبز کی دنیا سے گرما گرم خبر: انوشکا شرما اور سونم کپور کے بعد بالی وڈ کی ایک اور معروف اداکارہ نے شادی کر لی

شوبز کی دنیا سے گرما گرم خبر: انوشکا شرما اور سونم کپور کے بعد بالی وڈ کی ایک اور معروف اداکارہ نے شادی کر لی ۔۔۔۔۔نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی میڈ یا پر سونم کپور کی شادی کے چرچے ہوتے رہے تو اسی دوران بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیہا دھوپیا بھی
پیا گھر سدھار گئیں۔نیہا دھوپیا نے اداکار انگت بیدی کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا، انگت اور نیہا نے اپنی شادی کا اعلان ٹوئٹر پر کیا۔ 37 سالہ نیہا دھوپیا اور 35 سالہ انگت دونوں بالی وڈ کی مختلف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔نیہا دھوپیا نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتا یا کہ ان کی اپنے بہترین دوست کے ساتھ شادی ہو رہی ہے اس لیے یہ ان کا بہترین فیصلہ ہے ۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونیوالی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا گلابی رنگ کی ساڑھی جبکہ اداکار انگت بیدی سفید شیروانی پہنچے ہوئے ہیں۔پروڈیوسر کرن جوہر نے نیہا دھوپیا اور انگت بیدی کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا میں اپنی خاص دوست نیہا کو مبارکباد دیتا ہوں اور میری دعا ہے دونوں ہمیشہ خوش رہیں۔

یہ بھی دیکھیں

‘‘میں نے شادی کے بعد اپنے شوہر مانی کو ماضی میں رہنے والے تمام تعلقات کے بارے میں بتایا تو انہوں نے مجھے ۔۔ ’’پاکستان کی معروف اداکارہ ایسی تفصیل ٹی وی پر بتا دی کہ سن کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ حرانے ایک ٹی وی شو کے دوران انکشاف کیاہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *