Sunday , November 18 2018
ہوم > پاکستان > کرنل جوزف کو لے جانے کے لیے امریکہ کے خصوصی طیارے کی پاکستان آمد ۔۔۔ مزید تفصیلات اس خبر میں

کرنل جوزف کو لے جانے کے لیے امریکہ کے خصوصی طیارے کی پاکستان آمد ۔۔۔ مزید تفصیلات اس خبر میں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے عتیق نامی نوجوان کو کچل کر جاں بحق کرنے والے امریکی ایئر ڈیفنس اتاشی کرنل جوزف کو لینے کو امریکا منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کرنل جوزف کو لینے کے لیے امریکی طیارہ نور خان ایئر بیس

پر آیا تاہم وزارت داخلہ سے این او سی نہ ملنے کے بعد امریکی طیارہ خالی واپس لوٹ گیا۔گزشتہ روز ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ امریکی سفارتکار کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ہے لہذا حکام ان کا نام ای سی ایل ڈالنے یا نہ ڈالنے کے حوالے سے دو ہفتوں میں فیصلہ کریں۔

کیس کا پس منظر

7 اپریل کی سہ پہر 3 بجے امریکی ملٹری اتاشی نے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کے قریب سگنل توڑ کر موٹرسائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا تھا۔حادثے میں عتیق بیگ نامی نوجوان موقع پر جاں بحق اور اس کا کزن شدید زخمی ہوگیا تھا جب کہ پولیس نے سفارتی استثنیٰ کے باعث کرنل جوزف کو جانے کی اجازت دی تھی۔پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کرنے پر سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔ایف آئی آر میں سیکیورٹی افسر پر حملہ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔ یاد رہے ہائیکورٹ نے ٹریفک حادثے میں نوجوان عتیق کی ہلاکت کےکیس میں نامزد امریکی سفارتکار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو 2 ہفتوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت دے دی۔حکومت نے ٹریفک حادثے میں نوجوان کی ہلاکت میں ملوث امریکی سفارت کار کا نام پہلے ہی بلیک لسٹ میں شامل کر رکھا ہے اور اسلام آباد پولیس نے کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے جب کہ نوجوان عتیق بیگ کے والد نے سفارتکار کا نام ای سی ای

میں ڈالنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق مقتول عتیق کے والد کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے اپنے حکم میں وزارت داخلہ کو کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے ہدایت جاری کردی ہے۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ ملزم کرنل جوزف کو مکمل استثنیٰ حاصل نہیں ہے لہٰذا وزارت داخلہ امریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے 2 ہفتوں میں فیصلہ کرے۔7 اپریل کی سہ پہر 3 بجے امریکی ملٹری اتاشی نے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کے قریب سگنل توڑ کر موٹرسائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا تھا۔حادثے میں عتیق بیگ نامی نوجوان موقع پر جاں بحق اور اس کا کزن شدید زخمی ہوگیا تھا جب کہ پولیس نے سفارتی استثنیٰ کے باعث کرنل جوزف کو جانے کی اجازت دی تھی۔پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کرنے پر سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔ایف آئی آر میں سیکیورٹی افسر پر حملہ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

’’ کس طریقے سے سوال کیا ہے؟‘‘ تقریب کے دوران جب صحافی نے زُلفی بخاری سے سوال پوچھا تو انہوں نے کیا کِیا؟ جان کر آپ ہکا بکا رہ جائیں گے

’’ کس طریقے سے سوال کیا ہے؟‘‘ تقریب کے دوران جب صحافی نے زُلفی بخاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *