ہوم > انٹرنیشنل > امریکی پابندیوں کے جواب میں پاکستان کی پابندیاں۔۔۔۔ اب کیا ہونے والا ہے؟ حالات حاضرہ پر شاندار تبصرہ ملاحظہ کیجیے

امریکی پابندیوں کے جواب میں پاکستان کی پابندیاں۔۔۔۔ اب کیا ہونے والا ہے؟ حالات حاضرہ پر شاندار تبصرہ ملاحظہ کیجیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ہم ابھی نئی دہلی میں پاکستانی سفارتی عملے کو ہراساں کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر دنیا کو متوجہ کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا سلسلہ روکنے کے لئے بھار ت پر بین الاقوامی دبائو بڑھایا جائے کہ ایک نئی افتاد پڑی کہ امریکا میں پاکستانی

سفارت کاروں کی نقل و حرکت محدود کردی گئی۔ جواب میں پاکستان نےبھی امریکی سفارتی عملے پر پابندیاں عائد کردیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نئی پاک افغان حکمت عملی کے تحت پاکستان کےخلاف سفارتی، فوجی اور معاشی پابندیوں میں بتدریج اضافہ کیا جارہا ہے جس کے سبب پاکستان کیلئے خطرات بڑھ رہے ہیں۔دوسری طرف ملک کے سیاسی منظر نامے میں تلخیاں اپنے عروج کی طرف بڑھتی نظر آرہی ہیں دفترخارجہ نے سفری پابندیوں سے متعلق امریکی سفارتخانے کو باضابطہ طورپر آگاہ کردیا۔جمعہ کو پارلیمنٹ میں بھی امریکا اور پاکستان کے مابین سفارتی سطح پر بڑھتی ہوئی تلخی اور اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث عمر خراسانی پر پابندیاں ہٹانے کے معاملے پر اظہار تشویش کیاگیا۔ امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر اور قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے سینٹ میں اس معاملے پر گفتگو کے دوران اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ بجٹ پیش کرنے کیلئے راتوں رات وزرا بنا دیئے جاتے ہیں لیکن وزیر خارجہ نہیں بنایا جارہا۔ اپوزیشن لیڈر شیری رحمن کی نشاندہی پر حکومت نے محض دو گھنٹے کے اندر خرم دستگیر خان کو وزارت خارجہ کااضافی چارج دے دیا تاکہ خارجہ تعلقات کے شعبے میں تیزی سے رونما ہونےوالی تبدیلیوں اور چیلنجز سے احسن انداز سے نمٹا جاسکے۔خرم دستگیر خان نے وزارت خارجہ کی اضافی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں ان کے سامنےپہلا اور سب سے اہم ٹاسک پا ک امریکا تعلقات میں بڑھتے ہوئے فاصلوں او ر تلخیوں کو کم کرنا ہوگا اور بین الاقوامی برادری کو باور کرانا ہوگا کہ اقوام متحدہ کی پابندیاں ہٹانے والی کمیٹی کی جانب سے عمر خراسانی پر سے پابندیاں ختم کرنا تشویشنا ک ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت میں جنونی ہندوؤں نے گائے کی اسمگلنگ کا الزام لگا کر ایک مسلمان قتل کردیا

نئی دہلی: بھارت میں جنونی ہندوؤں کے ہجوم نے دو مسلمان نوجوانوں کو گائے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *