Friday , December 14 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > میرا سب سے بہترین دوست کون ۔۔۔۔؟اداکارہ نیلم منیر نے صاف صاف بتا دیا

میرا سب سے بہترین دوست کون ۔۔۔۔؟اداکارہ نیلم منیر نے صاف صاف بتا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) نامور اداکارہ و ماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ فروغ ادب سے وابستہ افراد معاشرے کا فخر ہیں کیونکہ کوئی بھی معاشرہ ادب کے بنا نامکمل اور ادھوررا ہے ،میری ذاتی رائے ہے کہ دور حاضر میں کتاب بہترین دوست ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران

کہا کہ بہترین اور معیاری کتابیں زندگی گزارنے کیلئے راستے کا تعین کرتی ہیں۔بدقسمتی سے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی وجہ سے کتابوں اور ادب سے پاکستانی قوم کا تعلق کم ہوتا جارہا ہے ہمیں اپنے بچوں کو یہ درس دینا چاہیے کہ وہ کتاب سے دوستی کریں کیونکہ کتاب بہترین دوست ہے ،نوجوانوں کو زیادہ ادبی کتب کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ نیلم منیر نے کہا کہ امجد اسلام ، ناصر کاظمی ، احمد فراز اور پروین شاکر میرے پسندیدہ شاعر ہیں فارغ اوقات میں ان بڑے لوگوں کی کتابوں کا مطالعہ شوق سے کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ ٹی وی ڈرامہ میری پہنچان ہے میں ٹی وی کو زیادہ اہمیت دیتی ہوں کیونکہ میں آج جس مقام پر کھڑی ہوں اس کی بڑی وجہ ٹی وی ہے ۔دوسری جانب معروف گلوکارہ میشا شفیع نے جنسی ہراساں کیے جانے کے معاملے پر گلوکار و اداکار علی ظفر کے قانونی نوٹس کا جواب دے دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا جس کی گلوکار نے تردید کردی تھی۔بعدازاں علی ظفر کی جانب

سے میشا شفیع کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں 14 دن کے اندر معافی مانگنے اور دوسری صورت میں 100 کروڑ (ایک ارب) روپے تک ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔میشا شفیع کی جانب سے دیئے گئے قانونی نوٹس کے جواب میں کہا گیا ہے کہ ‘علی ظفر پر لگائے گئے تمام الزامات درست اور حقائق پر مبنی ہیں اور وہ کسی صورت یہ الزامات واپس نہیں لیں گی’۔قانونی نوٹس کا جواب میشا شفیع کے وکلاء احمد پنسوٹا اور نگہت داد کی جانب سے تیار کرکے بھیجا گیا ہے۔4 صفحات پر مشتمل جواب کے مطابق، ‘علی ظفر حقیقت کو چھپا رہے ہیں، میشا شفیع نے کوئی جھوٹ نہیں بولا، انہوں نے وہی بتایا جو علی نے ان کے ساتھ کیا ہے’۔جواب کے مطابق ‘گلوکارہ ایک ادبی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، ان کی والدہ صبا حمید کا پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک مقام ہے اور میشا خود ایک بڑی فنکارہ ہیں، وہ کسی پر بھی تہمت نہیں لگا رہیں’۔مزید کہا گیا، ‘میشا پہلے اس لیے خاموش تھیں کیونکہ وہ بہت گھبرائی ہوئی تھیں اور اس صدمے سے باہر نہیں آ پارہی تھیں، لیکن جب انہوں نے علی ظفر کے خلاف آواز اٹھائی تو اس سے نا صرف وہ خود متاثر ہوئیں بلکہ ان کے دونوں بچے اور شوہر بھی متاثر ہوئے جبکہ اس سارے تنازع کے بعد دباؤ کا یہ عالم ہے کہ انہوں نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیئے ہیں اور اب وہ صرف ٹوئٹر پر موجود ہیں’۔میشا شفیع کا مزید کہنا تھا کہ اگر علی ظفر نے اپنا لیگل نوٹس واپس نہ لیا تو وہ سول اور فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کرنے کا حق رکھتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

دپیکا ، پریانکا اور میشا امبانی کی شادی تو کچھ بھی نہیں ۔۔۔کپل شرما کی دلہنیا کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، آپ بھی دیکھیے

ممبئی( ویب ڈیسک) جہاں سال 2018 بولی وڈ انڈسٹری کے لیے شادیوں کا سال مانا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *