Sunday , October 21 2018
ہوم > پاکستان > ’’ روک سکو تو روک لو۔۔۔۔‘‘ چوہدری نثار اب کہاں سے اور کس سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر انتخابات 2018ء میں حصہ لینے جا رہے ہیں؟ بلآخر اعلان کر دیا

’’ روک سکو تو روک لو۔۔۔۔‘‘ چوہدری نثار اب کہاں سے اور کس سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر انتخابات 2018ء میں حصہ لینے جا رہے ہیں؟ بلآخر اعلان کر دیا

’’ روک سکو تو روک لو۔۔۔۔‘‘ چوہدری نثار اب کہاں سے اور کس سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر انتخابات 2018ء میں حصہ لینے جا رہے ہیں؟ بلآخر اعلان کر دیا ۔۔۔۔۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان

کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار سے ٹیکسلا کے یونین کونسل کے وفد نے ملاقات کی ، وفد سے مشاور ت کے بعد چوہدری نثار نے این اے 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ملاقات میں وفد نے چوہدری نثار کو ٹیکسلا واہ کی صوبائی نشست سے بھی الیکشن میں حصہ لینے کا اصرار کیا اور کہا کہ ٹیکسلاواہ کے عوام چودھری نثارکوالیکشن میں کامیابی دلائیں گے جس پر چوہدری نثار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ

این اے 63 کی صوبائی نشست سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ فی الحال نہیں کر سکتا ۔ چوہدری نثار کا کہناتھا کہ نئی انتخابی حلقہ بندیوں کے باوجوداین اے 63 سےالیکشن لڑوں گا۔اس سے قبل چودھری نثارقومی اسمبلی کی نشست این اے 59، قومی اسمبلی کی نشست پی پی 10اور14سے بھی الیکشن لڑنےکااعلان کرچکے ہیں اور اس کے اعلان کے بعد معلوم ہوتاہے کہ وہ ممکنہ طور پرقومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔

یہ بھی دیکھیں

کرپشن کیخلاف مہم جاری لیکن بیرون ملک زیرسماعت ایک ایسے مقدمے میں کرپشن کا انکشاف ہرپاکستانی خون کے آنسو روئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک بھر میں تحریک انصاف نے کرپشن کیخلاف مہم شروع کررکھی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *