ہوم > شوبز اور فیشن > شوبز کی دنیا سے دھماکہ خیز خبر : چوہدری سرور سے ملاقات کے بعد نامور پاکستانی اداکارہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

شوبز کی دنیا سے دھماکہ خیز خبر : چوہدری سرور سے ملاقات کے بعد نامور پاکستانی اداکارہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)معروف فلم اور سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ہنی شہزادی نے گزشتہ روز ایک تقریب میں اعلان کیاکہ وہ اب پی ٹی آئی کی سپورٹر اور ووٹرہیں۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی لاہور کی تقریر نے مجھے بے حد متاثرکیاان کا ویژن صاف

ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی اور بہتری کے لیے کام کررہے ہیں ۔میں بحیثیت پاکستانی انہیں ہر طرح کی سپورٹ کروں گی ۔ہنی شہزادی کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی خواتین ایم پی اے قربان فاطمہ سے اُن کا قریبی تعلق ہے جنہوں نے مجھے قائل کیا اور چودھری سرور کے ساتھ ملاوایا تو میں نے فیصلہ کیا کہ اب میں پی ٹی آئی کے ساتھ کام کروں گی انہوں نے کہا کہ اگر مجھے پی ٹی آئی کی طرف سے کلچرل ونگ کی ذمہ داری سونپی گئی تو میں احسن طریقے سے نبھاؤں گی۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق بھارتی اداکار پرکاش راج نے 8 سالہ کشمیری بچی آصفہ سے زیادتی کے خلاف آواز نہ اٹھانے پر بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو بزدل قرار دے دیا۔پرکاش راج بالی وڈ سمیت جنوبی ہندوستان کے سپر اسٹار اداکار ہیں جنہیں جاندار اداکاری کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔پرکاش راج متعدد بار بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی آئینہ دکھا چکے ہیں۔لیکن اب انہوں نے 8 سالہ کشمیر بچی آصفہ سے اجتماعی زیادتی کے خلاف نہ بولنے پر امیتابھ بچن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔بھارتی خاتون صحافی برکھا دت کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے امیتابھ بچن کو ’بزدل‘ قرار دیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں 8 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کے خلاف امیتابھ بچن نے ایک لفظ بھی نہیں بولا ہے جب کہ ان کی آواز جاندار ہے اور ایسے میں ان کی جانب سے مذمت نہ کرنے کو ’ بزدلی‘ سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ وہ اس معاملے میں کچھ بولیں لیکن انہوں نے بولنے سے صاف انکار کیا تاہم انہیں بولنا پڑے گا کیوں کہ یہ ایک بڑا واقعہ تھا۔

پرکاش راج کا مزید کہنا تھا کہ اداکار ہونے کے ناطے امیتابھ بچن سے کچھ بولنے کی امید تھی کیوں کہ معاشرے کو ٹھیک کرنے کی ذمہ داری ہم پر بھی عائد ہوتی ہے تاہم اگر اداکار ہی بزدل ہو جائیں گے تو معاشرہ بھی بزدل بن جائے گا۔یاد رہے کہ امیتابھ بچن سے فلم کی تشہیری مہم کے دوران مقبوضہ کشمیر میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق سوال کیا گیا تھا جس پر وہ صرف اتنا ہی کہہ کر خاموش ہوگئے تھے کہ اس واقعے سے گھن آتی ہے۔ امیتابھ بچن کی جانب سے واقعے کی مذمت نہ کرنے پر اداکارہ پوجا بھٹ نے بھی سوشل میڈیا پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں ہونے والے انسانیت سوز واقعے نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور بالی وڈ شخصیات نے بھی اس واقعے کے خلاف احتجاجی تحریک میں حصہ لیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

فلم ’طیفا ان ٹربل‘ ریلیز کے روز سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی

پاکستان کی سب سے بڑی فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ نے ریلیز ہوتے ہی ریکارڈز بنانا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *