Friday , December 14 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > ماہرہ خان کینز ریڈ کارپٹ میں شرکت کیلئے فرانس پہنچ گئیں

ماہرہ خان کینز ریڈ کارپٹ میں شرکت کیلئے فرانس پہنچ گئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کینز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ میں شرکت کے لیے فرانس پہنچ گئیں۔

اداکارہ کینز ریڈ کارپٹ میں مشہور میک اپ برانڈ لوریئل پاکستان کی نمائندگی کریں گی جس میں وہ فیشن کے منفرد انداز کا انتخاب کریں گی۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کر کے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ طویل سفر کے بعد کینز پہنچ گئی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج وہ کچھ نہیں کریں گی، صرف دھوپ سینکیں گی۔
ماہرہ خان 15 مئی کو کینز ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گی، لیکن اس سے قبل وہ خوب سیر سپاٹے کر رہی ہیں۔

اداکارہ کی فرینچ ریویریا پر لی جانے والی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی ہیں جس میں انہوں نے فلورل پینٹ سوٹ زیب تن کیا ہے اور ہمیشہ کی طرح دلکش لگ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان کینز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر پہلی مرتبہ شرکت کریں گی جس کے لیے سب ہی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

کینز ریڈ کارپٹ میں بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اور ایشوریا رائے بچن بھی شرکت کریں گی۔

یہ بھی دیکھیں

دپیکا ، پریانکا اور میشا امبانی کی شادی تو کچھ بھی نہیں ۔۔۔کپل شرما کی دلہنیا کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، آپ بھی دیکھیے

ممبئی( ویب ڈیسک) جہاں سال 2018 بولی وڈ انڈسٹری کے لیے شادیوں کا سال مانا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *