Friday , May 24 2019
ہوم > شوبز اور فیشن > ایشوریا رائے کی بیٹی کے ہمراہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت

ایشوریا رائے کی بیٹی کے ہمراہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت

پیرس: بالی وڈ اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن ایک بار پھر بیٹی ارادھیا کے ہمراہ کانز فلم فیسٹیول میں شریک ہیں۔

فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹیول میں ایشوریا رائے بھارت لورئیول میک اپ برانڈ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

گزشتہ برس بھی ایشوریا رائے نے اپنی بیٹی ارادھیا کے ہمراہ فلم فیسٹیول میں شرکت کی، اس بار ریڈ کارپٹ میں جلوہ گر ہونے کے لیے ایشوریا بیٹی کے ساتھ آئیں اور چلتے چلتے اپنی شہزادی کو بھی گھمایا۔
انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ مخلتف انداز سے تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔
ماؤں کے عالمی دن پر ایشوریا نے اپنی والدہ اور بیٹی کے ساتھ انسٹاگرام پر تصویر بھی شیئر کی ۔
واضح رہے کہ ایشوریا رائے کانز ریڈ کارپٹ پر اس سال بھی مختلف فیشن انداز میں جلوہ گر ہوئیں جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

مجھے فخر ہے کہ میری ماں اوربہن نے اپنے ڈالر پاکستانی روپوں میں بدلوا دیے پاکستان کو مضبوط کرنے کی خاطر ڈالر گراﺅ مہم کا حصہ بنیں،حمزہ علی عباسی کا پیغام

لاہور ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک بار تو ڈالر نے پاکستانی روپے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *