Friday , December 14 2018
ہوم > کاروبار > رواں سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا گیا

رواں سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا گیا

وزارت مذہبی امور اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رواں سال زکوة کا نصاب جاری کردیا ہے جس کے تحت زکوٰة کٹوتی کے لیے نصاب 39 ہزار198 روپے مقرر کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم رمضان کو تمام بینکس سیونگ اکاؤنٹ سے زکوٰة کٹوتی کریں گے، رواں سال سیونگ اکاؤنٹس سے 39198 روپے یا اس سے زائد رقم پر 2.5 فیصد کی شرح سے زکوٰة کاٹی جائے گی۔

مرکزی بینک کے مطابق زکوٰة صرف سیونگ اکاؤنٹس سے ہی منہا کی جائے گی، کرنٹ اکاؤنٹ اور غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس سے زکوٰة کی رقم مہنا نہیں ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا یا نہیں ؟فیصلہ کن خبر آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) حکومت ،آئی ایم ایف کی شرائط ماننے پر تیار ہو چکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *