Thursday , November 15 2018
ہوم > انٹرنیشنل > امریکہ سے بڑی بریکنگ نیوز : ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ، اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ جانیے

امریکہ سے بڑی بریکنگ نیوز : ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ، اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ جانیے

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو گردے میں تکلیف کے باعث والٹر ریڈ اسپتال میں داخل کردیا گیا، جہاں ان کے گردے کے اطراف معمولی سرجری بھی کی گئی۔ترجمان اسٹیفنی گریشم کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ میلانیا ٹرمپ کی سرجری بے حد کامیاب رہی

اور کوئی پیچیدگی نہیں ہوئی۔ ڈاکٹروں کا مزید کہنا تھا کہ سرجری کا مقصد گردے تک خون کا بہاؤ کم کرکے مزید نقصان سے بچانا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق 48 سالہ میلانیا ٹرمپ رواں ہفتے اسپتال میں زیر علاج رہیں گی۔سرجری کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی مرین ون ہیلی کاپٹر میں اپنی اہلیہ کی عیادت کے لیے والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر پہنچے۔میڈ اسٹار جارج ٹاؤن یونیورسٹی اسپتال کے ایک یورولوجسٹ ڈاکٹر کیتھ کووالزیک نے بتایا کہ دستیاب معلومات کے مطابق میلانیا ٹرمپ کے گردے کے اطراف ٹیومر کی سرجری کی گئی، جسے اینجیو مائیولی پوما (angiomyolipoma) کہتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس ٹیومر کے دوبارہ بڑھنے کے امکانات نہیں ہوتے، ایک مرتبہ جب اس کا علاج ہوجائے تو پھر یہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجاتا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ گردے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئیں، ہسپتال میں میلانیا کی سرجری کی گئی جو کامیاب رہی۔ میلانیا کچھ دن اسپتال میں رہیں گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ گردوں کے مرض کا شکار ہوگئیں۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق خاتون اول والٹر ریڈنیشنل ملٹری میڈیکل سنٹر میں زیر علاج ہیں۔ جہاں ان کی سرجری کامیاب رہی۔ میلانیا ٹرمپ ایک ہفتہ تک ہسپتال میں رہیں گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلیہ کی عیادت کیلئے ہسپتال گئے اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

یہ بھی دیکھیں

تبدیلی والوں کا شاندار اقدام : نوجوانوں کو گمراہ ہونے سے بچانے کے لیے کیا فیصلہ کر لیا گیا ؟ اولاد سے پریشان والدین کے کام کی خبر

لندن (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ ساجد جاوید نے نوجوانوں کو جرائم سے روکنے اور گینگز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *