Thursday , November 15 2018
ہوم > اسپشیل اسٹوریز > یوسی پی میڈیا سکول کے زیراہتمام ورلڈپریس فریڈم ڈے پر دو روزہ نمائش اختتام پزیر

یوسی پی میڈیا سکول کے زیراہتمام ورلڈپریس فریڈم ڈے پر دو روزہ نمائش اختتام پزیر

(لاہور ) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب سکول آف میڈیا کے زیراہتمام ورلڈپریس فریڈم ڈے کے حوالے سے طلباوطالبات کے پروجیکٹس کی دو روزہ تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔نمائش میں آزادی صحافت او ر درپیش خطرات سے متعلق پوسٹرز اور صحافت کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی قومی اور عالمی شخصیات کے قدآور بینرزنصب کئے گئے ۔دوسرے روز یوسی پی کے پروریکٹر ڈاکٹر ظفراللہ،ڈین فیکلٹی آف لاء ڈاکٹر ہادیہ اعوان اورایسوسی ایٹ ڈین اکاؤنٹنگ ڈاکٹر اطہر عظیم نے میڈیا سکول کا دورہ کیا اور نمائش میں رکھی گئی اشیا ء اور طلبا کے پروجیکٹس دیکھے ۔ میڈیا سکول کے ڈین ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے پروریکٹر کو خوش آمدید کہا اور انہیں خصوصی شیلڈ بھی پیش کی۔نمائش کے انعقاد میں فیکلٹی ممبران عرفان علی، یخشی سلیم،مومنہ ابرار،اقبال اکرم اور انکی ٹیم نے اہم کرداراداکیا۔

یہ بھی دیکھیں

حوض کوثر سے جام پینے کی طلب لیکن یہ دراصل کیسی ہے؟ دین کی روشنی میں آپ بھی جانئے

لاہور(ویب ڈیسک)ہر مسلمان مردوعورت محشر کے روزآقائے دوجہاں کے دست مبارک سے جام کوثر پینے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *