Monday , August 20 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > شاہی شادی میں شرکت کیلئے پریانکا چوپڑہ لندن پہنچ گئیں

شاہی شادی میں شرکت کیلئے پریانکا چوپڑہ لندن پہنچ گئیں

بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا، امریکی اداکارہ میگھن مارکل اور شہزادے ہیری کی شادی میں بطور مہمان شرکت کرنے کے لیے لندن پہنچ گئیں۔

چونکہ پریانکا چوپڑا ہالی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے متعدد ہالی وڈ دوست ہیں جن میں سے ایک اداکارہ میگھن مارکل بھی ہیں۔

پریانکا اور میگھن کی ملاقات 2016 میں لاس اینجلس میں ایک تقریب کے دوران ہوئی تھی، جس کے بعد ان دونوں کی دوستی ہوئی۔

پریانکا چوپڑا گزشتہ روز لندن پہنچیں اور اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ خود بھی شاہی شادی کے لیے کافی پر جوش ہیں۔

واضح رہے کہ میگھن مارکل کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ کسی فلم میں پریانکا کے ساتھ کام ضرور کرنا چاہیں گی اور ان کا خواب ہے کہ وہ بالی وڈ فلم میں پریانکا کے ساتھ کام کریں کیونکہ اس میں وہ خوب مزہ کریں گی۔

یہ بھی دیکھیں

ویرات کیساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انوشکانے کیاکہہ دیا؟؟

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ کام کی مصروفیات کے باعث …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *