Thursday , October 18 2018
ہوم > صحت > سحر و افطار میں کھجوریں کھائیں اور روزے میں توانا رہیں

سحر و افطار میں کھجوریں کھائیں اور روزے میں توانا رہیں

رواں برس چونکہ یہ مقدس مہینہ شدید گرمی کے موسم میں آیا ہے، ایسے میں روزے کی حالت میں روزمرہ کے کام کرنا کچھ مشکل معلوم ہوتا ہے، جلد ہی تھکن محسوس ہوتی ہے اور قوت مدافعت کے متاثر ہونے کا احساس ہونے لگتا ہے۔

لیکن اگر روزے کی حالت میں بھی آپ دن بھر توانا رہنا چاہتے ہیں تو اپنی خوراک میں کھجوروں کا استعمال بڑھا دیں کیونکہ کھجوریں دوا بھی ہیں اور بہترین غذا بھی۔

کھجور کی افادیت سنت اور سائنسی اعتبار سے بھی ثابت ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق کھجوروں میں وافر مقدار میں پروٹین، کاربو ہائیڈریٹس، فائبر، وٹامن سی، وٹامن کے اور دیگر غذائی خصوصیات شامل ہوتی ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ کھجوروں کو روزانہ اپنی خوراک میں ضرور شامل کرنا چاہیے، خصوصاً سحری میں اگر 5 سے 6 کھجوریں کھالی جائیں تو دن بھر جسم میں توانائی برقرار رہے گی۔کھجور کے فوائد

کھجوروں میں بے شمار حیرت انگیز فوائد موجود ہوتے ہیں، جو درج ذیل ہیں۔

کھجوریں خون میں اضافہ کرتی ہیں جو جسم کی قوت و طاقت بڑھاتا ہے اور دن بھر تھکن کا احساس بھی کم ہوتا ہے۔
چونکہ کھجور میں وافر مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ نظامِ ہضم کو درست رکھتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی ہونے سے بچاتا ہے۔
کھجوروں میں زیرو کولیسٹرول پایا جاتا ہے، جس کے باعث یہ دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
کھجور قبض اور معدے کی تیزابیت کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جس سے معدہ درست طور پر کام کرتا ہے۔
نارتھ ڈیکوتا اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق کھجور میں تانبے (copper) کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ہڈیوں کو طاقت بخشتا ہے، ساتھ ہی اس میں بورون بھی پایا جاتا ہے جو ہڈیاں مضبوط بناتا ہے۔
کھجوروں کو بطور خوراک لینا بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے کے لیے موثر ثابت ہے۔
کھجوریں جسم میں قوت مدافعت بڑھاتی ہیں اور توانائی بخشتی ہیں۔
رمضان المبارک میں مذہبی ذوق و شوق سے سحر و افطار کھجور کے ساتھ کریں، اس سے ثواب اور توانائی دونوں حاصل ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

شہد اصلی ہے یا نقلی، بوتلوں میں بند شہد کس حدتک خالص ہوتاہے؟ وہ بات جو آپ بازاری شہدخریدنے سے پہلے جان لیں

لاہور(ویب ڈیسک)موسم میں بدلاو¿ آنا شروع ہوگیا ہے اور ایسے میں ٹھنڈے موسم اور نزلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *