Thursday , October 18 2018
ہوم > پاکستان > بریکنگ نیوز: سندھ میں نگران وزیر اعلیٰ کون ہو گا؟ خبر آگئی

بریکنگ نیوز: سندھ میں نگران وزیر اعلیٰ کون ہو گا؟ خبر آگئی

کراچی(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے تین نام فائنل کرلیے،نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے سابق الیکشن کمشنرسونوخان بلوچ، جسٹس(ر)زاہدقربان اورسابق چیف سیکرٹری فضل الرحمان کے نام فائنل کئے گئے ہیں تاہم نگران وزیراعلیٰ کا اعلان اپوزیشن سے مشاورت کے بعد ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے تین نام فائنل کر لئے جن میں سابق الیکشن کمشنر سونو خان بلوچ فیورٹ ہیں ،دیگر ناموں میں جسٹس (ر)زاہد قربان اور سابق چیف سیکرٹری فضل الرحمان شامل ہیں، جبکہ مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے غوث علی شاہ کا نام تجویز کیا گیا ہے ،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعت ایم کیو ایم پاکستان ہے تاہم نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے نام باہمی مشاورت کے بعد فائنل ہو گا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق فاق اورسندھ میں نگران سیٹ اپ کے لیے پیپلزپارٹی کی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی ، وفاق میں نگران ممکنہ ناموں میں جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی،ڈاکٹرعشرت حسین ، اشتیاق حسین اورمحمد میاں سومرو شامل ہیں ۔ پارٹی قیادت نے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد نگران وزیراعظم کا نام شاہد خاقان عباسی کے حوالے کرنے کے لیے فری ہینڈ دے دیا۔ نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کے لیے پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس منگل کو بلاول ہاؤس میں ہو ا۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی ۔ اجلاس میں ایم این اے فریال تالپور، شیری رحمان، خورشید شاہ، قائم علی شاہ ،نثار احمد کھوڑو، مراد علی شاہ، نوید قمر، منظور وسان، وقار مہدی اور سعید غنی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، فلسطینیوں کے قتل عام اور فاٹا کے انضمام کا معاملہ زیرغور آیا جبکہ نواز شریف کے حالیہ بیان کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

’’ میں یہ عہدہ نہیں لینا چاہتا کیونکہ۔۔۔‘‘ عمران خان کے اپنے ہی قریبی دوست نے بڑا جھٹکا دیدیا ، ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر کپتان کو بھی یقین نہیں آئے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست صاحبزادہ امیر جہانگیر نے خصوصی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *