Thursday , October 18 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > بالی ووڈ کی نئی فلم بھارت میں پریانکا چوپڑا کے بعد کونسی اداکارائیں آمنے سامنے آگئیں؟ مداحوں کے کام کی خبر آگئی

بالی ووڈ کی نئی فلم بھارت میں پریانکا چوپڑا کے بعد کونسی اداکارائیں آمنے سامنے آگئیں؟ مداحوں کے کام کی خبر آگئی

ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کی اب تک شوٹنگ کا آغاز بھی نہیں ہوا، اس کے باوجود یہ پہلے سے سب کی توجہ کا مرکز بنتی جارہی ہے۔ فلم بھارت میں سلمان خان کئی سالوں بعد اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ کام کرنے جارہے تھے، تاہم

اب خبریں ہیں کہ اس فلم میں پریانکا چوپڑا کے علاوہ دو اور بولی وڈ اداکارائیں موجود ہوں گی۔ خیال رہے کہ سلمان خان کی فلموں میں اداکاراؤں کو ویسے ہی کوئی خاص کردار آفر نہیں کیا جاتا، اور یہی وجہ ہے کہ کنگنا رناوٹ اور دپیکا پڈوکون جیسی اداکاراؤں نے اب تک سلمان خان کے ساتھ کام بھی نہیں کیا۔ لیکن فلم بھارت میں سلمان خان کے ساتھ پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف اور دیشا پٹانی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ یعنی فلم میں مداحوں کی توجہ صرف پریانکا پر نہیں بلکہ کترینہ اور دیشا کی جانب بھی مرکوز ہوگی۔ فلم ’بھارت‘ 2014 کی جنوبی کوریا کی فلم ’اوڈ ٹو مائے فادر‘ کی کہانی پر مبنی ہے۔ خیال رہے کہ فلم ’بھارت‘ کی پروڈکشن سلمان خان کی بہن الویرا اور بہنوئی اتل اگنیہوتری کررہے ہیں۔خیال رہے کہ سلمان خان اپنی فلم ’بھارت‘ میں 5 الگ انداز کے لکس میں نظر آئیں گے۔ ان کی جوانی کے دور میں اداکارہ دیشا پٹانی ان کے ساتھ نظر آئیں گی۔ تاہم کترینہ اور پریانکا فلم کے اگلے حصے میں ایک ساتھ موجود ہوں گی، البتہ رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کا کردار کترینہ سے زیادہ مضبوط ہوگا۔ فلم ’بھارت‘ 2019 کی عید پر ریلیز ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

”جب میں نے والد کو بتایاکہ اجے سے شادی کرناچاہتی ہوں تو وہ ۔ ۔ ۔“کاجول نے تاریخی راز بے نقاب کردیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *