Friday , December 14 2018
ہوم > صحت > کراچی کے ساحل پر پکنک منانے والے ہوشیار ہوجائیں

کراچی کے ساحل پر پکنک منانے والے ہوشیار ہوجائیں

کراچی کے ساحل پر پکنک منانے والے ہوشیار ہوجائیں، پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے چشم کشا رپورٹ جاری کردی۔

سیوریج کے پانی کی وجہ سے کراچی کے ساحل پرپکنک منانے والےشہری جلدی امراض میں مبتلا ہونے لگے۔

پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے کراچی کے ساحلوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیوریج کا پانی 4 مقامات پر سمندر میں چھوڑا جارہا ہے۔

اس حوالے سے واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں پی سی آر کے تحقیقی افسر ڈاکٹر مرتضیٰ کو سمندر میں چھوڑے جانے والے پانی کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ دو دریا اور سی ویو پر زیر تعمیرعمارتوں کا بھی مکینزم نہیں۔

واٹر کمیشن کے سربراہ نے تحریری حکم نامے میں سیکریٹری ڈیفنس کو بھی وضاحت کے لیے پیر کے روز طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ماہرین نے سست بچوں کو ایکٹو بنانے کے انوکھا اور سادہ سا طریقہ بتا دیا

لاہور(ویب ڈیسک )اکثر دیکھا گیا ہے کہ والدین گھروں میں زیادہ ایکٹو نہیں رہتے۔ والدین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *