Thursday , February 21 2019
ہوم > کاروبار > فنانس بل میں سیمنٹ اور سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ

فنانس بل میں سیمنٹ اور سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئےمالی سال کے فنانس بل میں سگریٹ اور سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کردیا۔فنانس بل میں ٹیئر ون سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 230 روپے بڑھا دی گئی جس کے بعد ڈیوٹی 3740 روپے سے بڑھ کر 3970 روپے ہوگئی ہے۔فنانس بل میں ٹئیرٹو سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 106 روپے بڑھا کر1776 روپے کردی گئی جب کہ ٹئیر تھری سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 54 روپے بڑھا کر 854 روپےکر دی گئی ہے۔

نئے مالی سال میں سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی بڑھا دی گئی ہے جس کے تحت ڈیوٹی 1.25 روپے سے بڑھا کر1.50 روپے کردی گئی ہے۔

فنانس بل پردستخط کے اگلے روزسے ہی فنانس ایکٹ پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

2 شہزادوں نے مل کر ڈالر کا بھٹہ بِٹھا دیا۔۔۔۔۔ سعودی ولی عہد کے پاکستان سے روانہ ہوتے ہی امریکی ڈالر کے پرخچے اُڑ گئے، نئی قیمت نے پاکستانیوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے بعد ڈالر کی قدر میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *