Friday , December 14 2018
ہوم > پاکستان > ہم سے غلطی ہوئی، نیب کا کالا قانون ختم کرنا چاہیے تھا، وزیراعظم

ہم سے غلطی ہوئی، نیب کا کالا قانون ختم کرنا چاہیے تھا، وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر ابھی اتفاق رائے نہیں ہوا، الیکشن 2018 کے انعقاد کیلئے 28جولائی آخری تاریخ ہے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انتخابات میں مختلف تشبیہات دی جاتی ہیں، اشاروں کی سیاست ہم نے پیچھے چھوڑ دی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’نوازشریف کی بات کو بھارت نے اپنے مقاصد کیلئے توڑا مروڑا، نوازشریف نے یہ بات نہیں کہی کہ یہاں سے لوگ ممبئی بھیجے گئے، نواز شریف فرنٹ فٹ پر کھیلنے والے ہیں، نواز شریف کے بیانیے کو غلط انداز میں رپورٹ کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مریم نواز نے پارٹی میٹنگ میں کبھی حصہ نہیں لیا، مریم نواز نے پارٹی میں کبھی کسی کوہدایات نہیں دیں، مریم نواز پارٹی معاملات میں مداخلت نہیں کرتیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کا نام کسی گواہ نے نہیں لیا، نیب صرف اور صرف مسلم لیگ ن کو توڑنے کیلئے بنائی گئی تھی، ہم سے غلطی ہوئی، نیب کا کالا قانون ختم کرنا چاہیے تھا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی ڈیل کی نہ کریں گے، ایک ملک کے سابق وزیراعظم پر براہ راست الزام لگایا گیا اور ساری خرابی براہ راست الزام لگانے سے شروع ہوئی۔

یہ بھی دیکھیں

شہباز شریف کو اے پی سی کا چیئرمین بنانے کی پیشکش ۔۔۔۔ سابق وزیر اعلیٰ کا موقف بھی سامنے آ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) شہباز شریف کا کہنا ہے حکومتی آفر کا خیرمقدم کرتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *