Monday , January 21 2019
ہوم > انٹرنیشنل > افغان صوبہ غزنی میں طالبان کے حملوں میں افسران سمیت 14 پولیس اہلکار ہلاک

افغان صوبہ غزنی میں طالبان کے حملوں میں افسران سمیت 14 پولیس اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبہ غزنی کے مختلف علاقوں میں طالبان کے حملوں میں پولیس افسران سمیت 14 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے صوبہ غزنی کے اضلاع جگاتو، آجرستان، قراباغ اور ڈی یاک میں پولیس کی چیک پوسٹوں اور ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

طالبان کے حملوں کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ پولیس چیف اور ریزرو یونٹ کے کمانڈر سمیت 14 افسران و اہلکار ہلاک ہوگئے۔

صوبائی کونسل ممبر حسن رضا یوسفی کے مطابق پولیس کے 7 افسران ضلع ڈی یاک میں ہلاک ہوئے جن میں پولیس چیف فیض اللہ طوفان اور ریزرو یونٹ کے کمانڈر حاجی برکت شامل ہیں۔

صوبائی ترجمان عارف نوری کے مطابق طالبان کے حملوں میں ضلع جگاتو اور ڈی یاک میں 12 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ضلع ڈی یاک میں پولیس ہیڈکوارٹر پر حملے کے دوران متعدد اہلکاروں کو یرغمال بنالیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عالیہ بھٹ اوررنبیرکپورنیوایئراکٹھےمنانے کے بعد آج کل کدھرہیں؟ اور کن کاموں میں مصروف ہیں ؟ شوبز کی دنیا سے گرما گرم خبر

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور نے 2019 کا جشن نیویارک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *