Monday , September 24 2018
ہوم > کھیل > لارڈز ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان

لارڈز ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان

لندن: لارڈز ٹیسٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی اسکواڈ میں سے 12 کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا گیا۔

پریکٹس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ لائن اپ میں آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کھیلنے والے 11 کھلاڑیوں کے ساتھ حسن علی بھی شامل ہیں۔

انہوں نے باتیا کہ حسن علی اور راحت علی میں سے کوئی ایک فائنل الیون کا حصہ بنے گا۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ محمد عامر مکمل فٹ اور میچ کیلئے تیار ہیں جبکہ اوپننگ بلے باز امام الحق نے خود کو ثابت کردیا ہے۔

میچ کی تیاری کیلئے پاکستان ٹیم نے لندن میں بھرپور پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے بولنگ بیٹنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کی۔

اس سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے لندن سے جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ انگلش کرکٹ ٹیم فیورٹ کی حیثیت سے پاکستان کے خلاف سیریز شروع کرے گی جس کے باعث میزبان ٹیم پر دباؤ زیادہ ہوگا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی کرکٹرز سے کہا ہے کہ وہ بے خوف ہوکر کھیلیں اور کسی کے دباؤ میں نہ آئیں۔

ان کاکہنا تھا کہ نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل یہ ٹیم اگر اپنی اہلیت کے مطابق کھیلی تو انگلینڈ کو اپ سیٹ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

سرفراز احمد نے اپنے کھلاڑیوں پر واضح کیا کہ وہ کسی کھلاڑی کے بڑے نام اور اسٹار ڈم سے خوف زدہ نہ ہوں اور اپنے آپ پر یقین کریں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

مکی آرتھر سرفراز کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے، عامر کی خراب بولنگ پر تشویش

ایشیا کپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد کرکٹ ٹیم کے ہیڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *