Thursday , November 15 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > گلوکارہ حمیرا ارشد کا خلع کیلئے پھر فیملی کورٹ سے رجوع

گلوکارہ حمیرا ارشد کا خلع کیلئے پھر فیملی کورٹ سے رجوع

لاہور: معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے شوہر احمد بٹ سے خلع کے لیے ایک بار پھر فیلمی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

گلوکارہ نے ایک مرتبہ پھر لاہور فیملی کورٹ میں خلع کیس کی بحالی کی درخواست دی ہے۔

حمیرا ارشد نے کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے مستقبل کی خاطر تمام اختلافات بُھلا کر احمد بٹ سے صلح کی تھی لیکن آئے روز کے جھگڑوں اور تشدد کے باعث اب وہ اس رشتے میں نہیں رہ سکتی ہیں اور وہ خلاء لینے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ گلوکارہ حمیرا ارشد اور اداکار احمد بٹ کی شادی 2004 میں ہوئی تھی تاہم شادی کے 10 سال بعد 2015 میں گلوکارہ نے گھریلو تنازعات کے باعث علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

لیکن نومبر 2016 میں دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی تھی لیکن گزشتہ برس ایک بار پھر دونوں میں اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

تاہم رواں برس کے آغاز میں 9 جنوری کو ایک بار پھر دونوں کے درمیان تمام رنجشیں دور ہوئیں لیکن اب دوبارہ گلوکارہ خلاء کے لیے عدالت پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایک رات کی دلہن یا پھر ۔۔۔ ؟ سشمیتا سین کی 27 سالہ نوجوان کے ساتھ شادی کی اطلاعات کے بعد ایک اور چکرا دینے والی خبر

ممبئی ( ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی 47 سالہ لیجنڈ اداکارہ سشمیتا سین کی 27 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *