Thursday , April 25 2019
ہوم > پاکستان > آئی ایس پی آر کی جانب سے سائبرالرٹ جاری

آئی ایس پی آر کی جانب سے سائبرالرٹ جاری

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سائبر الرٹ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ invite@ispr.press کے نام بھیجی جانے والی ای میل دھوکا دہی پر مبنی ہے۔

ایک اعلامیے میں بتایا گیا کہ invite@ispr.pressکا آئی ایس پی آر سے کوئی تعلق نہیں، اگر کسی کو یہ میل موصول ہو تو اسے نہ کھولا جائے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ملنے والی ای میل کو اسپیم میل کے طور پر ڈیلیٹ کر دیں، نادانستہ طور پر کھل جائے تو اسک ےکسی لنک پر کلک نہ کریں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ای میل کھولنے سے کمپیوٹر اور موبائل فون میں وائرس آجاتاہے، اگر کسی کو یہ جعلی ای میل موصول ہو تو اسے نہ کھولا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

بریکنگ نیوز: تحریک انصاف اور (ق ) لیگ کے ارکا ن آپس میں لڑ پڑے ۔۔۔ عمران خان کی پریشانیاں بڑھا دینے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق چیمہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *