Friday , December 14 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > رمضان میں سیلفی پوسٹ کرنے پر فریال مخدوم کو تنقید کا سامنا

رمضان میں سیلفی پوسٹ کرنے پر فریال مخدوم کو تنقید کا سامنا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ اور فیشن ماڈل فریال مخدوم کو رمضان المبارک کے دوران سوشل میڈیا پر ایک سیلفی پوسٹ کرنے پر سخت تنقید کا سامنا پڑ گیا۔

حال ہی میں فریال نے شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر لی گئی ایک سیلفی انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا، ‘مجھے اسپین لے چلو’ (Take me to Spain) ۔

اس سیلفی میں فریال تھوڑے بولڈ اسٹائل کی پرنٹڈ شرٹ میں نظر آئیں۔تاہم یہ سیلفی پوسٹ کرتے ہی 26 سالہ فریال مخدوم پر تنقید شروع ہوگئی کہ انہوں نے رمضان المبارک کے دوران یہ سیلفی کیوں پوسٹ کی۔

ایک صارف نے لکھا، ‘یہ رمضان ہے، اسپین جانے کے بجائے آپ کو نماز پڑھ کر اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے۔’

جس پر فریال نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا، ‘آپ اپنے گناہوں کی فکر کریں’، ساتھ ہی انہوں نے مسکراتا ہوا ایموجی بھی لگایا۔اسی پر بس نہیں ہوا، کسی نے کہا، ‘بہن پہلے حجاب لے لیں’ تو کسی نے فریال کے کپڑوں اور بولڈ انداز پر بھی تنقید کی۔

جبکہ کچھ لوگوں نے دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ‘چاہے فریال چھٹیاں منانے اسپین جائیں یا کسی اور جگہ پر، یہ ان کی مرضی ہے، رمضان کسی پر سفری پابندیاں نہیں لگاتا’۔واضح رہے کہ فریال مخدوم گزشتہ برس بھی اُس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں، جب ان کی اپنے شوہر عامر خان سے کشیدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

باکسر عامر خان نے فریال پر اپنے ساتھی باکسر انتھونی جوشوا کے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد فریال نے بھی کچھ تلخ ٹوئیٹس کیں اور معاملات دونوں کی علیحدگی تک جاپہنچے۔

تاہم پھر فریال مخدوم کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنے امید سے ہونے کے اعلان کے بعد دونوں کے درمیان موجود سردمہری کی برف پگھلی اور عامر خان نے ٹوئٹر پر ہی دوبارہ سے ایک ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

دپیکا ، پریانکا اور میشا امبانی کی شادی تو کچھ بھی نہیں ۔۔۔کپل شرما کی دلہنیا کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، آپ بھی دیکھیے

ممبئی( ویب ڈیسک) جہاں سال 2018 بولی وڈ انڈسٹری کے لیے شادیوں کا سال مانا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *