Friday , December 14 2018
ہوم > پاکستان > بھارت رقم منتقلی کا الزام: نواز شریف نے چیئرمین نیب کو قانونی نوٹس بھیج دیا

بھارت رقم منتقلی کا الزام: نواز شریف نے چیئرمین نیب کو قانونی نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت رقم منتقل کرنے کا الزام عائد کرنے پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

نواز شریف کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں چیئرمین نیب کے الزامات کو ‘قبل از انتخابات دھاندلی’ قرار دیا گیا۔

سابق وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین نیب توہین آمیز پریس ریلیز پر 14 روز میں معافی مانگیں اور ایک ارب روپے کا ہرجانہ ادا کریں۔

نوٹس کے مطابق انگریزی اور اردو کے اخبارات میں باقاعدہ معافی نامہ شائع کرایا جائے۔

قانونی نوٹس میں مزید کہا گیا کہ معافی نہ مانگنے اور ہرجانہ ادا نہ کرنے پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

شہباز شریف کو اے پی سی کا چیئرمین بنانے کی پیشکش ۔۔۔۔ سابق وزیر اعلیٰ کا موقف بھی سامنے آ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) شہباز شریف کا کہنا ہے حکومتی آفر کا خیرمقدم کرتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *