Sunday , November 18 2018
ہوم > انٹرنیشنل > ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ کی 12 جون کو سنگاپور میں ملاقات کا امکان روشن

ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ کی 12 جون کو سنگاپور میں ملاقات کا امکان روشن

سیئول: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان کے درمیان 12 جون کو سنگاپور میں ملاقات کا امکان ایک مرتبہ پھر روشن ہوگیا۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جے اُن نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر چاہتے ہیں کہ ان کی امریکی ہم منصب سے 12 جون کو سنگاپور میں ہونے والی ملاقات شیڈول میں مطابق ہو۔

مون جے اُن کا کہنا تھا کہ کم جونگ جانتے ہیں کہ ٹرمپ سے ملاقات کئی دہائیوں کے تصادم کے خاتمے کا تاریخی موقع ہے اور انہوں نے ملاقات کے دوران جنگ اور تصادم کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کم جونگ ان امن اور خوشحالی کے لیے تعاون کرنا چاہتے ہیں، اگر ضرورت پڑی تو کم جونگ ان سے دوبارہ ملاقات پر اتفاق ہوا ہے۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان سربراہ ملاقات کے لیے جنوبی کوریا اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اسی سلسلے میں جنوبی کوریا کے سربراہ نے چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی تھی۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ 12 جون کی سنگاپور سمٹ سے متعلق معاملات اچھے چل رہے ہیں،اگر یہ ملاقات ہوئی تو اسی روز ہوگی اور اگر ضرورت پڑی تو اسے آگے بڑھا دیا جائے گا۔اس سے قبل 24 مئی کو وائٹ ہاؤس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے نام لکھا گیا ایک خط جاری کیا جس میں دونوں ممالک کے سربراہ ملاقات کی منسوخی کا اعلان کیا گیا تھا۔

خط میں کہا گیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کے درمیان ملاقات کے لیے یہ مناسب وقت نہیں۔

اپنے خط میں ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کورین رہنما کم جانگ ان کو مخاطب کر کے لکھا تھا کہ آپ اپنی جوہری صلاحیتوں کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن ہمارے جوہری ہتھیار اتنے بڑے اور طاقتور ہیں کہ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ انہیں کبھی استعمال کرنے کی ضرورت نہ پڑے’۔

یہ بھی دیکھیں

18 سال سے کم عمر افراد یہ لنک نہ کھولیں : جمال خشوگی کے قتل کی تصاویر جاری ۔۔۔۔۔ قاتل کی اصل تصویر اور طریقہ واردات دیکھ کر آپ کا سانس خشک ہو جائے گا

انقرہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ترکی میں قتل ہونے والے صحافی جما ل خشوقجی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *