Monday , January 21 2019
ہوم > شوبز اور فیشن > اداکار پاریش راول ’سنجو‘ کے والد بنیں گے

اداکار پاریش راول ’سنجو‘ کے والد بنیں گے

ممبئی: بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی نئی آنے والی فلم ’سنجو‘ میں اداکار پاریش راول ان کے والد کا کردار نبھائیں گے۔

فلم ’سنجو‘ معروف اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی ہے جس میں رنبیر کپور، سنجے دت کے روپ میں دکھائی دیں گے لیکن اب فلم ساز راج کمار ہیرانی نے سنجے دات کے والد کا کردار ادا کرنے والے شخص کا نام بھی ظاہر کردیا۔

فلم ساز نے ٹوئٹر پر فلم سنجو کا نیا پوسٹر شیئر کیا اور لکھا کہ ’فلم ’سنجو‘ باپ اور بیٹے کی کہانی ہے، آج والد سے ملیے‘۔

پوسٹر میں پاریش راول کو دیکھا جاسکتا ہے جو فلم میں سنجے دت کے والد سنیل دت کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

راج کمار ہیرانی نے بتایا کہ پاریش راول کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آیا۔

یہ بھی دیکھیں

اداکار معمر رانا کی بھی سیاست میں انٹری ، کس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار معمر رانا نے سیاست کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *