Wednesday , January 23 2019
ہوم > انٹرنیشنل > محفوظ ترین ایشیائی ممالک کی فہرست جاری، سنگا پور کا پہلا نمبر

محفوظ ترین ایشیائی ممالک کی فہرست جاری، سنگا پور کا پہلا نمبر

محفوظ ترین اور پر امن ایشیائی ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق سنگا پور محفوظ ترین ملک قرار پایا ہے۔

جی ہاں امریکا کی غیر سرکاری تنظیم ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ممالک میں سب سے محفوظ ترین ملک سنگاپور ہے جبکہ اس فہرست میں ایشائی ممالک میں دوسرے نمبر پر جاپان براجمان ہے۔

تیسرے نمبر پرجنوبی کوریا، چوتھے پر چین اور پانچویں پرمنگولیا محفوظ ترین ملک قرار دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایشاء کے غیر محفوظ ترین ممالک میں پاکستان سب سے اوپر ہے۔ 113ممالک کی اس فہرست میں ایشیائی ممالک میں لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کا جائزہ لیا گیا جس میں پاکستان سب سے آخر میں ہے اور سب سے اوپر سنگا پور ہے۔

لوٹ، مار، قتل و غارت، چوری، چکاری کے لحاظ سے پاکستان کو غیر محفوظ ترین ایشیائی ملک قرار دیا گیا ہے۔ 133 ممالک کی فہرست میں بھارت 98، بنگلہ دیش 102 اور فلپائن 107 ویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عالیہ بھٹ اوررنبیرکپورنیوایئراکٹھےمنانے کے بعد آج کل کدھرہیں؟ اور کن کاموں میں مصروف ہیں ؟ شوبز کی دنیا سے گرما گرم خبر

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور نے 2019 کا جشن نیویارک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *