Monday , October 22 2018
ہوم > انٹرنیشنل > ریاض: ویزا مدت ختم ہونے کے باوجود قیام کرنیوالے معتمرین پر بھاری جرمانے کا اعلان

ریاض: ویزا مدت ختم ہونے کے باوجود قیام کرنیوالے معتمرین پر بھاری جرمانے کا اعلان

ریاض: سعودی عرب نے ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود قیام کرنے والے معتمرین پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے عمرہ زائرین جن کا ویزے کی مدت ختم ہوچکی ہو اور وہ پھر بھی قیام کر رہے ہوں تو ایسے پکڑے جانے والے معتمرین پر 50 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

سعودی حکام کے مطابق ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود ملک میں قیام کرنا غیرقانونی ہے اور ایسے معتمرین کو 6 ماہ قید بھی بھگتنا ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمرے کے ویزے پر آنے والے مکہ، مدینہ اور جدہ سے علاوہ کسی دوسرے شہر نہیں جاسکتے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے بالآخرصحافی جمال خاشقجی کی اپنے سفارتخانے میں ہلاکت کا اعتراف کرلیا

جدہ (ویب ڈیسک)پوری دنیا میں ہنگامے کے بعد سعودی عرب نے بالآخر اپنے سفارتخانے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *