Thursday , October 18 2018
ہوم > کاروبار > حکومت نے ایل این جی کے شعبے میں داستان رقم کی: وزیراعظم

حکومت نے ایل این جی کے شعبے میں داستان رقم کی: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہناہےکہ گیس سے سستا ایندھن آج بھی کوئی نہیں اور حکومت نے ایل این جی کے شعبے میں داستان رقم کی۔

اسلام آباد میں آئل اور گیس کے شعبے کی کارکردگی سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ موجودہ دور حکومت میں 116 نئے ذخائر دریافت کیے گئے، تیل کے 445 نئے کنویں کھودے گئے، 46 نئے لائسنس اور 31 نئی لیز دی گئی ہیں اور 25 ہزار کی ڈسٹری بیوشن پائپ لائن ڈالی گئی۔

انہوں نے کہاکہ جب حکومت ملی تو 70 لاکھ گیس کنکشن تھے، اب 90 لاکھ ہیں، 5 سال میں 20 لاکھ گیس کے نئے کنکشن بغیرسفارش لگائے گئے، آج سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی جاری ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 1700 کلو میٹر 42 انچ پائپ لائن ڈالی گئی، تاپی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، 2020 میں تاپی سے گیس فراہمی شروع ہو جائے گی جب کہ مکوڑی اور گمبٹ میں گیس پاور پلانٹس فعال ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ گیس سے سستا ایندھن آج بھی کوئی نہیں، ایل پی جی کی ملکی پیداوار میں 50 فیصد اضافہ ہوا، کھاد کے کارخانوں کو گیس میسر نہیں تھی،آج انہیں فراہم کی جا رہی ہے۔

ان کا وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایل این جی کے شعبے میں داستان رقم کی، ایل پی جی کی روزانہ پیداوار 1600 ٹن ہے، ایل پی جی کی ملکی پیداوار میں 100 فیصد اضافہ ہوا، ایل پی جی کے پرانے کوٹے ختم کیے، ایل پی جی کوٹا اسکینڈل میں بڑے بڑے نام ہیں،کسی کا نام نہیں لینا چاہتا تھا، بڑے بڑے کوٹے دیے جاتے تھے لیکن ہم نے نہیں دیا۔

یہ بھی دیکھیں

دبئی میں نوکری کی تلاش کیلئے آنیوالوں اور بے روزگاروں کیلئے خوشخبری،تارکین وطن کا سب سے بڑا مسئلہ ہی حل ہوگیا

دبئی سٹی (ویب ڈیسک)نوکری کی تلاش میں دبئی جانیوالوں کے لیے ایک ریسٹورنٹ نے خوشخبری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *