Monday , October 22 2018
ہوم > پاکستان > پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ عمران خان کے گلے کی ہڈی بن گیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کا تازہ ترین کارنامہ جان کر کپتان اپنا سر پکڑ لیں گے

پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ عمران خان کے گلے کی ہڈی بن گیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کا تازہ ترین کارنامہ جان کر کپتان اپنا سر پکڑ لیں گے

کراچی(ویب ڈیسک) پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پرپاکستان تحریک انصاف کراچی کے کارکن ناراض ہوگئے اوراپنے غصے کا اظہار پہلے احتجاج اور پھر اپنی ہی جماعت کے دفترمیں توڑ پھوڑ کی صورت میں کیا۔اطلاعات کے مطابق کارکنوں نے مبینہ طور پر من پسند افراد کو پارٹی ٹکٹ دینے کے معاملے پر

شارع فیصل پرواقع انصاف ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی جس کے باعث عمارت کو نقصان پہنچا۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاری تھا کہ اچانک کچھ ڈنڈا بردارافراد دفترمیں گھس آئے اورہنگامہ آرائی شروع کردی۔کارکنوں نے انصاف ہاؤس کے کمیٹی روم اور فائنانس روم میں توڑ پھوڑ کی اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے، انہوں نے تحریک انصاف کی صوبائی قیادت کے خلاف نعرے بازی بھی کی اوردیواروں پر اسپرے سے نامنظورنامنظور کے نعرے تحریر کردیے۔صورتحال اس قدر خراب ہوگئی کہ تحریک انصاف کی قیادت ایک کمرے میں محصور ہوکر رہ گئی، ہنگامہ آرائی روکنے کے لیے کسی رہنما نے مداخلت نہیں کی۔ذرائع نے بتایا کہ کہ توڑ پھوڑ میں تحریک انصاف کے وہ کارکن ملوث تھے جوعام انتخابات کے لیے من پسند افراد کو پارٹی ٹکٹ دینے کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔(م،ش)

یہ بھی دیکھیں

ہم آپ کو 10 کروڑ ڈالر دینے کیلئے تیار ہیں ، ایسے ملک نے پاکستان کی مدد کا اعلان کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ، چین یا ترکی نہیں بلکہ ۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آذربائیجان نے پاکستان کو تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *