Monday , October 22 2018
ہوم > پاکستان > الیکشن 2018 : این اے 53 اسلام آباد ۔۔۔ تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی عامر کیانی کے خلاف اپنے ہی حلقے میں ایسی آواز بلند ہو گئی کہ پوری تحریک ا نصاف کو فکر لاحق ہو گئی

الیکشن 2018 : این اے 53 اسلام آباد ۔۔۔ تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی عامر کیانی کے خلاف اپنے ہی حلقے میں ایسی آواز بلند ہو گئی کہ پوری تحریک ا نصاف کو فکر لاحق ہو گئی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسلام آباد میں عمران خان کا این اےً53کا فیصلہ تحریک انصاف کے ورکروں اور بلدیاتی نمائندوں نے چیلنج کر دیا ۔ اسلام آباد کے عہدے داروں اور بلدیات کے منتخب چیئرمین اور کونسلر کا استعفے دینے کا اعلان ۔تفصیلات کیمطابق اسلام آباد میں عمران خان صاحب کا این اےً53کا فیصلہ

تحریک انصاف کے ورکروں اور بلدیاتی نمائندوں نے چیلنج کر تے ہوئے کہا ہے کہ عامر کیانی کو صرف ذاتی دوستی کی بنا پے زبردستی نواز جا رہا ہے جو میرٹ کا قتل ہے ،عامر کیانی شمالی پنجاب کا صدر ہے وہ وہاں کے 8 اضلاع میں سے کسی حلقے سے الیکشن لڑے ،اسلام آباد این اے 53 کے ٹکٹ کا حقدار مقامی امیدوار چوہدری الیاس مہربان ہے جس نے سالوں دن رات اس حلقے میں محنت کی اور پارٹی پیغام گھر گھر پہنچایا۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز نے پیپلز پارٹی کو تلوار کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کیخلاف احتجاجی مراسلہ الیکشن کمیشن کو ارسال کردیا۔ ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے احتجاجی مراسلے میں کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کی جانب سے تلوار کے نشان کیلئے درخواست دینے کا مقصد صرف اس انتخابی نشان کو بلاک کرنا ہے کیونکہ ان کی جماعت کے پاس پہلے ہی تیر کا نشان موجود ہے۔ جب الیکشن کمیشن کی جانب سے تلوار کا نشان پیپلز پارٹی کو الاٹ کیا گیا تو اسی وقت بلاول زرداری نے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی انتخابی نشان تیر پر انتخاب میں حصہ لے گی جو میرے اعتراض کا اعتراف ہے۔(ن)

یہ بھی دیکھیں

کرپشن کیخلاف مہم جاری لیکن بیرون ملک زیرسماعت ایک ایسے مقدمے میں کرپشن کا انکشاف ہرپاکستانی خون کے آنسو روئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک بھر میں تحریک انصاف نے کرپشن کیخلاف مہم شروع کررکھی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *