Tuesday , November 13 2018
ہوم > انٹرنیشنل > سری نگر: بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوان کو گاڑی تلے کچل کر شہید کردیا

سری نگر: بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوان کو گاڑی تلے کچل کر شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک گاڑی نے اس وقت مذکورہ نوجوانوں کو کچلا، جب کشمیری مظاہرین پولیس کے ہاتھوں ایک جامع مسجد کی بے حرمتی پر احتجاج کر رہے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق شہید نوجوان کی شناخت قیصر بٹ جبکہ زخمی کی شناخت یونس احمد کے نام سے کی گئی ہے۔

اس واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

مقتول نوجوان اپنے والدین کی وفات کے بعد سے گزشتہ 4 سالوں سے اپنی بہنوں اور ایک آنٹی کے ہمراہ سری نگر کے علاقے دل گیٹ میں رہائش پذیر تھا۔

واقعے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے اور حریت کانفرنس کی اپیل پر کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

کشمیر میڈیا سروس کے اعدادوشمار کے مطابق رواں برس مئی 2018 تک بھارتی فورسز کے ہاتھوں 31 کشمیری شہید ہوچکے ہیں، جن میں ایک خاتون اور 6 نوعمر بچے بھی شامل ہیں۔

اس عرصے میں پیلٹ گنوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 314 کشمیری زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

تبدیلی والوں کا شاندار اقدام : نوجوانوں کو گمراہ ہونے سے بچانے کے لیے کیا فیصلہ کر لیا گیا ؟ اولاد سے پریشان والدین کے کام کی خبر

لندن (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ ساجد جاوید نے نوجوانوں کو جرائم سے روکنے اور گینگز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *