Monday , August 20 2018
ہوم > کھیل > طلعت علی ملک 2019ء ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کی منیجر رہیں گے

طلعت علی ملک 2019ء ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کی منیجر رہیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہے جہاں وہ ہیڈنگلے لیڈز میں میزبان ٹیم کے خلاف دوسرا ٹیسٹ کھیل رہی ہے۔پاکستان ٹیم کے منیجر طلعت علی ملک نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں اس بات سے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ آئندہ سال انگلینڈ میں ہونے والے 12 ویں آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے منیجر ہوں گے۔

پاکستان کے لیے 10 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے طلعت علی کا کہنا تھا کہ وہ سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم کے ساتھ اچھا محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز ایک متحرک کپتان ہے،جس کے ساتھ لڑکے محنت جی جان سے کرتے ہیں،ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھاتے ہیں اور دوستوں کی طرح وقت گزارتے ہیں۔

طلعت علی نے کہا کہ گذشتہ سال سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپیئنز ٹرافی جیتنا اس ٹیم کے لیے ایک ٹرننگ پوائنٹ تھا جس سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

طلعت علی ملک جنہیں گذشتہ سال دورہ آسڑیلیا کے بعد وسیم باری کی جگہ قومی ٹیم کا منیجر بنایا گیا تھا، کہتے ہیں کہ انہوں نے گذشتہ ماہ 29 مئی کو اپنی 68 ویں سالگرہ منائی ہے البتہ ان کی عمر کے حوالے سے سابق کرکڑز اور ناقدین خاصی تنقید کرتے رہتے ہیں کہ وہ 70سال کے ہوگئے ہیں اور اب تک ٹیم سے جڑے ہوئے ہیں۔

طلعت علی ملک جو ماضی میں بطور آئی سی سی میچ ریفری بھی فرائض انجام دے چکے ہیں کہتے ہیں کہ پاکستان ٹیم کا منیجر رہنا ایک اعزاز کی بات ہے جب تک پی سی بی انہیں اس قابل سمجھے گا ان کی خدمات حاضر ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی اولاد کس ملک کے شہری ہوگی؟ پاکستانیوں کی بھابھی نے ایسا اعلان کر دیا کہ ہر طرف دھوم مچ گئی

لاہور(ویب ڈیسک)ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی شادی کو 8 سال ہوگئے ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *