Thursday , October 18 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > ایک اورچائے والا۔۔۔!۔

ایک اورچائے والا۔۔۔!۔

کچھ عرصہ قبل اپنی ایک تصویر کی بناء پر مشہور ہونے والا اسلام آباد کا مشہور ‘چائے والا’ ارشد خان تو سب کو ہی یاد ہوگا اور اب حال ہی میں پاکستانی اسٹار فواد خان کی ایک میگزین فوٹو شوٹ کی تصویر دیکھ کر لوگوں کو وہ پھر سے یاد آگیا۔

رواں ہفتے فواد خان نے ماہرہ خان کے ہمراہ بھارتی میگزین ‘برائیڈز ٹوڈے’ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا، جس کے لیے فواد خان کی اہلیہ و ڈیزائنر صدف کنول کے عروسی ملبوسات کا انتخاب کیا گیا۔اس فوٹو شوٹ میں فواد اور ماہرہ مختلف انداز میں جلوہ گر ہوئے اور دونوں کو عروسی ملبوسات میں روایتی انداز کے بجائے بولڈ اسٹائل میں تیار کیا گیا۔

جلد ہی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور کچھ لوگوں نے نشاندہی کی کہ اس فوٹو شوٹ میں فواد بالکل ‘چائے والا’ سے مشابہ لگ رہے ہیں۔

ویسے ہم بھی اس بات سے کچھ کچھ متفق ہیں، آپ کا کیا خیال ہے؟

یہ بھی دیکھیں

”جب میں نے والد کو بتایاکہ اجے سے شادی کرناچاہتی ہوں تو وہ ۔ ۔ ۔“کاجول نے تاریخی راز بے نقاب کردیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *