Friday , September 21 2018
ہوم > پاکستان > نگران وزیراعلیٰ پر پی ٹی آئی نے مضحکہ خیز طرز عمل اختیار کیا: مریم اورنگزیب

نگران وزیراعلیٰ پر پی ٹی آئی نے مضحکہ خیز طرز عمل اختیار کیا: مریم اورنگزیب

لاہور: سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر پی ٹی آئی نے مضحکہ خیز طرز عمل اختیار کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کے بعد ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں مسلم لیگ(ن)کی 5 سالہ کارکردگی پر بات ہوئی جب کہ اس دوران عام انتخابات سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

انہوں نے کہا ہمیں امید ہےکہ انتخابات بروقت ہوں گے، عوام بھی تیار نظر آتے ہیں، نگران حکومت کی سب سے بڑی ذمے داری انتخابات کا بروقت انعقاد ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر پی ٹی آئی نے مضحکہ خیز طرز عمل اختیار کیا، عمران خان اور ان کے حواریوں میں سے شاید کسی نے بھی آئین نہیں پڑھا۔

سابق وزیر اطلاعات نے مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو ہے، ہم نے ووٹ اور ووٹر کو عزت دی۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی حکومت شدت پسندی کے زیر اثر ہے: وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت میں شدت پسند گروہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *