Thursday , April 25 2019
ہوم > انٹرنیشنل > ڈونلڈ ٹرمپ 8 سالہ مداح کو پیار کرنے پر مجبور

ڈونلڈ ٹرمپ 8 سالہ مداح کو پیار کرنے پر مجبور

واشنگٹن:یوں تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی دلچسپ حرکات و انداز،کڑوے جوابات، صدارتی فیصلوں اور خاص طور پر بالوں کی وجہ سے مرکز نگاہ بنے رہتے ہیں، لیکن حال ہی میں وہ ایک بچے کی توجہ کا اس طرح سے مرکز بنے کہ اپنے ننھے مداح کو پیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔
ہوا کچھ یوں کہ امریکی ریاست انڈیانا میں ‘رائٹ تو ٹرائے’ بل پر دستخط کی تقریب کے دوران ایک 8 سالہ بچہ جورڈن میک لن (Jordan McLinn) ٹرمپ کی نشست کے قریب کھڑا نظر آیا۔

یہ بچہ نہ صرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دیکھتا رہا بلکہ کئی بار قریب آکر گلے ملنے کی کوشش بھی کی۔ اس طرح بچے کے بار بار متوجہ کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذکورہ بل پر دستخط کر کے اپنا قلم بچے کو تحفے میں دے دیا۔

لیکن بچے کی پھر سے منتظر نظروں کو دیکھ کر امریکی صدر نے اپنے ننھے مداح کو نہ صرف گلے سے لگایا اور ماتھے پر بوسہ دیا بلکہ بچے کے اپنے جیسے سنہری بالوں کی تعریف بھی کی۔

جس پر ہال میں موجود تمام افراد کے لبوں پر مسکراہٹ بکھر گئی۔

یہ بھی دیکھیں

سری لنکامیں ہونیوالے دھماکوں سے چندگھنٹے قبل بھارت نے کیاکام کیاتھا،بھارتی ایجنسی کوکیسے معلوم ہواکہ دھماکے ہونے والےہیں ،جانیں گے تودنگ رہ جائیں گے

کولمبو(ویب ڈیسک )سری لنکن خفیہ ایجنسی کے حکام کو مبینہ طور پر داعش کی جانب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *