Tuesday , December 11 2018
ہوم > پاکستان > نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا، رانا ثناءاللہ

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا، رانا ثناءاللہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے کر کے پیچھے ہٹ گئی تاہم اب رات 12 بجے کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلا جائے گا۔

سابق صوبائی وزیرقانون راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور میاں محمود الرشید کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں، دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات ناکام رہی ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہمارے دیئے گئے 4 ناموں میں سے کسی پر اتفاق رائے ہوا تو ملاقات ہوسکتی ہے اور شاید نگراں وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن میں چلا جائے۔

اس سے قبل ترجمان راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور راناثنااللہ کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کے سلسلے میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس کے دوران اس معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنانے پر بات ہوئی تھی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی پر مشاورت کے لیے محمودالرشید آج عمران خان سے ملاقات کریں گے اور مشاورت کے بعد محمودالرشید پارلیمانی کمیٹی کا اعلان کریں گے۔

راناثناءاللہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف شام تک اسپیکر کو پارلیمانی کمیٹی کے نام بھجوا دے گی

یہ بھی دیکھیں

افسوسناک خبر : ہسپتال کا معاوضہ ادا نہ کرنے پر بھارت میں معروف پاکستانی شخصیت کو یرغمال بنا لیا گیا، نام جان کر آپ بے چین ہو جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک) غربت اور مجبوری نے معروف پاکستانی شخصیت کو بھارت کے ایک ہسپتال میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *