Monday , September 24 2018
ہوم > پاکستان > افغان سرحد سے دہشت گردوں کے حملے، جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک

افغان سرحد سے دہشت گردوں کے حملے، جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک

راولپنڈی: سرحد پار سے بلوچستان اور باجوڑ میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کیے گئے جب کہ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں ایف سی کے 4 اور چوکی پر تعینات پاک فضائیہ کا ایک جوان زخمی ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے حملے افغان سرحد کی جانب سے باجوڑ اور بلوچستان میں قمر دین کاریز میں کیے جس میں باڑھ لگانے والوں کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کےعلاقوں سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں فائرنگ ہوئی اور دہشت گردوں کو افغان حکومت کے کنٹرول سے باہر کے علاقوں سے معاونت حاصل تھی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان چیلنجز کے باوجود سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے باڑھ لگانےکا کام جاری رکھےگا۔

یہ بھی دیکھیں

پولیس کی گاڑی نے بے گناہ نوجوان کو کچل دیا

جھنگ (ویب ڈیسک) جھنگ میں پولیس موبائل کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *