Thursday , April 25 2019
ہوم > شوبز اور فیشن > میری توبہ۔۔۔۔

میری توبہ۔۔۔۔

لاہور: گلوکارہ واداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی نئی وڈیو قوالی ’’ میری توبہ ‘‘ لاؤنچ کردی۔

لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا پاکستان میں مجھ سے پہلے کسی گلوکار نے دہشتگردی کیخلاف بات نہیں کی اور نہ کوئی ایسی قوالی یا گانا گایا گیا ہے۔ پاکستان کی سرحدوں پر کھڑی ہماری فوجی جوان ہمارے ہیروہیں۔ وہ اپنی جانیں قربان کرکے اپنی عوام کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ رابی کی یہ قوالی مکمل دہشتگردی کیخلاف بنائی گئی ہے۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لوگ نے مجھ پر اعتراض کیا کہ میں نے میوزک کے ساتھ قوالی کیوں گائی ہے ۔ ہمیں کسی کے کام کے بارے میں کوئی فتویٰ نہیں دینا چاہیے۔ میں دہشتگردی کیخلاف کام کیا ہے اورمجھے اس پرفخر ہے کچھ لوگوں کو اس کی تکلیف ہے لیکن مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ مجھے امید ہے کہ میرے مداح اس قوالی کو ضرور پسند کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

میرے سامنے میری تصاویرکچرے میں پھینک دیں ناموراداکارکوبےعزتی کاسامناکیوں کرناپڑا اس واقعے نے مجھے حیران کردیا اور میں نےاداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا؟

جہاں آج کل بولی وڈ میں نامور اسٹارز پر اپنے بچوں کو لانچ کرنے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *