Sunday , October 21 2018
ہوم > کھیل > شاداب خان اور کوچ مکی آرتھر کے درمیان لگی شرط کون جیتا؟

شاداب خان اور کوچ مکی آرتھر کے درمیان لگی شرط کون جیتا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر شاداب خان کو مستقبل کا ورلڈ کلاس آل راؤنڈر سمجھتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس نوجوان نے دورہ انگلینڈ میں سب کو غلط ثابت کیا ہے۔

لیڈز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان سے شرط ہار گئے جس کے بعد مکی آرتھر کو پوری پاکستانی ٹیم کو کھانا کھلانا پڑ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ آنے سے قبل مکی آرتھر نے شاداب خان کو کہا تھا کہ اپنی بیٹنگ کو مزید بہتر کرو، شاداب خان نے انہیں کہا کہ آپ فکر نہ کریں میں تین ٹیسٹ میں تین نصف سنچریاں بناؤں گا۔

مالاہائیڈ میں جب شاداب نے آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو پر 50 رنز کیے تو گراؤنڈ سے مکی آرتھر کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک، پھر لارڈز ٹیسٹ میں دو انگلیوں کا اشارہ کیا اور جب لیڈز ٹیسٹ میں شاداب نے تیسری نصف سنچری بنائی تو شاداب نے انگلی کے اشارے سے تیسری نصف سنچری کا کہا اور فوراً دوسرا اشارہ کھانے کی جانب کیا۔

یہ بھی دیکھیں

محمد عباس کا ویلڈرسے مین آف دی سیریز تک کا سفر، نوجوانوں کیلئے مشعل راہ بن گئے

ابوظہبی (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں محمد عباس نے مین آف دی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *