Sunday , November 18 2018
ہوم > انٹرنیشنل > سعودی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

سعودی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

ریاض: سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

سعودی عرب میں پہلی بار کسی خاتون کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار ایک خاتون کو ڈرائیونگ لائسنس دے رہا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق پہلے مرحلے میں ان سعودی خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جارہے ہیں جو پہلے ہی غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس رکھتی ہیں۔پیر کے روز سعودی ٹریفک حکام نے ان خواتین کے دستاویز کا جائرہ لیا اور پریکٹیکل ڈرائیونگ ٹیسٹ لینے کے بعد 10خواتین کو سعودی ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے۔

خیال رہے کہ 8 مئی کو اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ سعودی عرب میں خواتین 24 جون سے گاڑی چلاسکیں گی۔سعودی عرب میں ستمبر2017 تک خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی عائد تھی تاہم ستمبر 2017 میں شاہی فرمان جاری کیا گیا تھا جس میں اس پابندی کو ختم کرنے اور خواتین کی ڈرائیونگ کو ممکن بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایات کی گئی تھیں۔

اس شاہی فرمان کے بعد سعودی عرب کی پانچ جامعات نے خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت دینے کا پروگرام شروع کیا تھا۔سعودی عرب اپنے قوانین میں مختلف نوعیت کے اصلاحات کررہا ہے جن میں سے قومی افرادی قوت میں خواتین کا حصہ 22 فیصد سے بڑھا کر ایک تہائی کرنا ہے۔

ان اصلاحات کے پیچھے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا وژن 2030 ہے جس کے تحت وہ ملکی معیشت کا انحصار خام تیل پر کم سے کم کرنا چاہتے ہیں

یہ بھی دیکھیں

18 سال سے کم عمر افراد یہ لنک نہ کھولیں : جمال خشوگی کے قتل کی تصاویر جاری ۔۔۔۔۔ قاتل کی اصل تصویر اور طریقہ واردات دیکھ کر آپ کا سانس خشک ہو جائے گا

انقرہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ترکی میں قتل ہونے والے صحافی جما ل خشوقجی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *