Thursday , November 15 2018
ہوم > پاکستان > جسٹس (ر) دوست محمد خان خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ منتخب

جسٹس (ر) دوست محمد خان خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ منتخب

اسلام آباد: جسٹس (ر) دوست محمد خان کو نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کوئی فیصلہ نہ ہونے پر 2 روز قبل یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

آج الیکشن کمیشن حکام نے ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی مشاورت کے بعد پریس کانفرنس کے دوران نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے طور پر جسٹس (ر) دوست محمد خان کے نام کا اعلان کیا۔

جسٹس دوست محمد خان کون ہیں؟

جسٹس دوست محمد 1953 میں خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے بنوں سے گریجویشن اور پھر کراچی سے وکالت کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد بنوں میں ہی وکالت کی پریکٹس شروع کی اور بنوں بار اور پھر پشاور ہائی کورٹ بار کے صدر بنے۔

2002 میں وہ پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج بنے اور 2003 میں پشاور ہائی کورٹ کے مستقل جج کے طور پر حلف اٹھایا جبکہ 2011 میں انہیں پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس تعینات کیا گیا۔

دوست محمد خان 2014 میں سپریم کورٹ کے جج بنے اور 19 مارچ 2018 کو مدت پوری کرکے ریٹائر ہوگئے۔

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے انہوں نے ڈرون حملوں، سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو تاحیات ناہل قرار دینے، خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کے معاہدوں اور لاپتہ افراد کے بہت سارے کیسز پر فیصلے دیئے۔

خیبر پختونخوا میں موبائل کورٹس اور پشاور ہائی کورٹ میں ہیومن رائٹس ڈائریکٹوریٹ کا قیام بھی جسٹس دوست محمد کے دور میں عمل میں آیا۔

یہ بھی دیکھیں

پشاور میٹروبس منصوبہ،کس حدتک کام مکمل ہوچکا ہے؟ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کیلئے یقین کرنا مشکل

پشاور(ویب ڈیسک) لاہور، راولپنڈی اور ملتان میٹروبس سروس منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ پشاور میٹروبس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *