Friday , December 14 2018
ہوم > پاکستان > نیب ریفرنسز: نواز شریف کی حتمی دلائل ایک ہی بار سننے کی درخواست مسترد

نیب ریفرنسز: نواز شریف کی حتمی دلائل ایک ہی بار سننے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی نیب ریفرنسز میں حتمی دلائل ایک ہی بار سننے کی درخواست مسترد کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں، جس کے دوران نواز شریف کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایون فیلڈ ریفرنس کے علاوہ دیگر 2 ریفرنسز میں واجد ضیاء اور تفتیشی افسر کے بیانات مکمل ہونے تک حتمی دلائل مؤخر کیے جائیں اور تمام ریفرنسز میں ایک ساتھ حتمی دلائل سنے جائیں۔

عدالت نے تمام گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے تک نواز شریف کی درخواست مسترد کردی۔

فاضل جج محمد بشیر نے قرار دیا کہ ملزم اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ چلے جائیں، اس دوران ہم العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیاء کو بلالیتے ہیں۔

سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جگہ معاون وکیل سعد ہاشمی پیش ہوئے، جنہوں نے استدعا کی کہ پانچ منٹ دیے جائیں تاکہ وہ خواجہ حارث سے ہدایات لے لیں۔

عدالت نے نوازشریف کے معاون وکیل سعد ہاشمی کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت میں 15 منٹ کا وقفہ کردیا۔

متفرق درخواست پر نواز شریف کے معاون وکیل کے دلائل

نواز شریف کے معاون وکیل سعد ہاشمی کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام ریفرنسز میں جے آئی ٹی رپورٹ کے یکساں والیم پیش کیے گئے، نیب کی یہ بات درست نہیں کہ تمام ریفرنسز کے حقائق مختلف ہیں۔

وکیل سعد ہاشمی کے مطابق مرکزی گواہ واجد ضیاء سمیت بعض گواہان بھی مشترک ہیں جب کہ نیب کی جانب سے ہر ریفرنس میں گلف اسٹیل ملز اور قطری خط لایا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

خیال رہے خان صاحب : ریاست مدینہ بناتے بناتے کہیں یہ کام نہ ہو جائے ۔۔۔۔۔ جاوید چوہدری نے شاندار مشورہ وزیر اعظم عمران خان کے سامنے رکھ دیا

لاہور (ویب ڈیسک) آپ کسی دن سنگا پور اور پاکستان کا موازنہ کریں آپ حیران …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *