Thursday , November 15 2018
ہوم > پاکستان > ‘میری کتاب میں ایک بلیک بیری کا ذکر ہے اور تحریک انصاف اسی سے خوفزدہ ہے’

‘میری کتاب میں ایک بلیک بیری کا ذکر ہے اور تحریک انصاف اسی سے خوفزدہ ہے’

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میری کتاب میں ایک بلیک بیری کا ذکر ہے اور تحریک انصاف اسی سے خوفزدہ ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ کتاب انتخابات سے پہلے شائع ہو، کتاب پر ‘رائیونڈ کنکشن’ کا الزام لگایا ہے تو ثبوت بھی لائیں۔

ریحام خان نے کہا کہ پارٹی ترجمان فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر توجہ نہیں دینی چاہیے، کسی کو حق نہیں کہ مجھے وارننگ دے، میں کسی کی عزت نہیں اچھال رہی، یہ خود باتیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی کے کندھے پر بندوق رکھ کر کتاب نہیں لکھ رہی، میرے پاس ای میلز بھی ہیں اور شواہد بھی موجود ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف کی سابق اہلیہ کا کہنا تھا کہ تردید میں تب کروں جب میں نے کوئی بیان دیا ہو، تردید تو پی ٹی آئی کو کرنی چاہیے، یہ کتاب حمزہ عباسی کی سوشل میڈیا پر ہے وہ تردید کریں۔

ریحام خان نے واضح کیا کہ میرے پیچھے کوئی مغربی قوت اور سیاسی جماعت نہیں ہے، میں کسی کی عزت نہیں اچھال رہی یہ خود باتیں کر رہے ہیں، میں جوابدہ نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ وہ بڑی جماعت ہے، لیکن میں نہیں سمجھتی۔

عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا کہ میری کتاب جب شائع ہو جائے پھر جس کو جو کہنا ہے کہے۔انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے کافی لوگ میرے ساتھ رابطے میں ہیں، بہت لڑکیاں جو پارٹی میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتیں رابطہ کرتی ہیں۔ریحام خان نے کہا کہ لیگل نوٹس میں احسن اقبال کا کوئی تذکرہ نہیں، ان سے ملاقات کا اتفاق نہیں ہوا تو مریم نواز سے کیسے ہو سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کس بات سے ڈر رہے ہیں،مجھے چپ کیوں کرا رہے ہیں؟ جہاں تک ہو سکا میں ان مافیا کیخلاف لڑوں گی۔ترجمان تحریک انصاف کا ردعمل

ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ریحام خان کا کتاب کے مواد کی تصدیق نہ کرنے کا مطلب ہے کہ جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ کتاب میں موجود ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ’ میں بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاناما فیصلے کے 3 دن بعد حنیف عباسی اور عابد شیر علی نے کہا تھا کہ ایک کتاب آئے گی، (ن) لیگ پہلے بھی بینظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کے خلاف ایسا کر چکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پشاور میٹروبس منصوبہ،کس حدتک کام مکمل ہوچکا ہے؟ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کیلئے یقین کرنا مشکل

پشاور(ویب ڈیسک) لاہور، راولپنڈی اور ملتان میٹروبس سروس منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ پشاور میٹروبس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *