Monday , February 18 2019
ہوم > پاکستان > نئے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے تعاون مانگ لیا

نئے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے تعاون مانگ لیا

واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے کے لیے امریکا میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سے تعاون مانگ لیا۔

امریکا میں مقیم پاکستانی برادری کے سرکردہ ارکان کے نام لکھے گئے خط میں علی جہانگیر صدیقی نے تارکین وطن کے تعاون سے بڑے اور دُور رس مقاصد کے حصول کے عزم کا اظہار کیا۔

علی جہانگیر صدیقی کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات میں بڑی بہتری کی گنجائش ہے۔

اپنی ترجیحات کا تعین کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ انہوں نے پورے اعتماد کے ساتھ ذمہ داریوں کا چیلنج قبول کیا ہے اور ہم مل کر ہی مطلوبہ مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں وہ پاکستانی برادری پر بھروسہ کریں گے، جس نےامریکی قومی دھارے میں نمایاں اور اہم جگہ حاصل کرلی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان بڑے متحرک، تعلیم یافتہ اور مستقبل کی اُمید ہیں۔

واضح رہے کہ اعزاز احمد چوہدری کی سبکدوشی کے بعد گزشتہ ماہ 8 مئی کو علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا تھا۔جس کے بعد 29 مئی کو وہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچے اور اگلے روز یعنی 30 مئی کو انہوں نے پاکستانی سفیر کی حیثیت سے عہدے کاچارج سنبھالا۔

علی جہانگیر صدیقی جلد امریکی صدر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کریں گے، جس کے بعد وہ پاکستانی سفیر کے طور پر کام کرسکیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

محمد بن سلمان کا پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم ، خبر ملتے ہی دمام جیل کن نعروں سے گونج اٹھا؟ پوری دنیا عش عش کر اٹھی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *