Sunday , August 19 2018
ہوم > کھیل > متنازع انٹرویو: پی سی بی نے حفیظ کی وضاحت کے بعد معاملہ ختم کردیا

متنازع انٹرویو: پی سی بی نے حفیظ کی وضاحت کے بعد معاملہ ختم کردیا

لاہور: پی سی بی نے قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کے متنازع انٹرویو پر کرکٹر کی وضاحت کے بعد معاملہ ختم کردیا۔

قومی کرکٹر محمد حفیظ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے مشکوک بولنگ ایکشن سے متعلق آئی سی سی کے قوانین پر بات کی تھی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا جب کہ اس حوالے سے انہیں طلب بھی کیا گیا تھا۔جیونیوز کے مطابق محمد حفیظ متنازع انٹرویو کےمعاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہارون رشید، سلمان نصیر اور امجد بھٹی پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی نےحفیظ کی وضاحت قبول کرکےمعاملہ ختم کردیا۔دوسری جانب سابق کپتان محمد حفیظ نے کمیٹی میں پیشی کے موقع پر کہا کہ میرا مقصد آئی سی سی پر تنقید کرنا نہیں تھا، میں نے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز دی تھیں۔

انہوں نے کہاکہ کرکٹ فینز کے قانون سے متعلق شکوک و شبہات دور کرنے کے لیے تجاویز دی تھیں، بدقسمتی سے میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستانی نوجوان نے دنیا کی مشکل ترین گھوڑوں کی ریس مکمل کرلی

پاکستانی نوجوان سیف نون نے 1000 کلو میٹر طویل مونگول ڈربی مکمل کرلی جسے دنیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *