Thursday , May 23 2019
ہوم > کاروبار > سونا مزید 250 روپے سستا 57 ہزار300 روپے تولہ ہوگیا

سونا مزید 250 روپے سستا 57 ہزار300 روپے تولہ ہوگیا

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3 ڈالر کی کمی سے1291 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب250 روپے اور214 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

جسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر57 ہزار 300 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر49 ہزار 124 روپے ہوگئی تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے770 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت660 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ڈالر کی قیمت میں اچانک کمی ہو گئی ، کتنے پر آ گیا ؟ جانئے

کراچی (نیوزڈیسک)آج صبح کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں انٹر بینک میں معمولی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *