Sunday , September 23 2018
ہوم > انٹرنیشنل > تیونس میں کشتی ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچنے کا خدشہ

تیونس میں کشتی ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچنے کا خدشہ

عالمی ادارہ برائے تارکین وطن کے حکام کے مطابق تیونس کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

چار روز قبل تارکین وطن سے بھری کشتی تیونس کے ساحل پر ڈوب گئی تھی جس میں تقریباً 190 افراد سوار تھے۔

تیونس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے حالیہ واقعے کو ہلاکتوں کے حوالے سے سال کا سب سے بڑا واقعہ تصور کیا جا رہا ہے۔

تیونس کی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ روز تک 51 افراد کی لاشیں نکال لی گئی تھیں جب کہ 68 افراد کو بچا لیا گیا تھا۔

حادثے میں بچ جانے والے ایک شخص نے بتایا کہ زیادہ سے زیادہ 90 افراد کی گنجائش والی کشتی میں 190 کے قریب افراد سوار تھے۔

تارکین وطن کے عالمی ادارے کے مشن چیف برائے تیونس کے مطابق کشتی میں سوار افراد نے سرحد عبور کرنے کے لیے 2000 سے 3000 تیونسی دینار ادا کیے تھے۔

حکام کے مطابق کشتی میں سوار تقریباً 120 افراد کا تعلق تیونس سے جب کہ دیگر کا مراکش اور لیبیا سے تھا۔

یہ بھی دیکھیں

امریکا فوجی ادارے پر پابندی فوری ختم کرے یا نتائج کیلئے تیار رہے: چین

بیجنگ: امریکا نے روس سے لڑاکا طیارے اور میزائل سسٹم خریدنے پر چین کے ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *