Sunday , September 23 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > سلمان کی ’سنجو‘ میں رنبیر کے کردار پر ڈھکی چھپی تنقید

سلمان کی ’سنجو‘ میں رنبیر کے کردار پر ڈھکی چھپی تنقید

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے قریبی دوست سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کے کردار پر ڈھکی چھپی تنقید کی ہے۔

سلو میاں اور رنبیر کے اختلاف کی وجہ اداکار کترینہ کیف ہیں جنہوں نے رنبیر سے دوستی کے لیے سلمان خان کی شادی کی پیش کش کو ٹھکرا دیا تھا۔

سلمان خان اور رنبیر کپور کی دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ، یہی وجہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو تقریبات میں نظر انداز کرتے ہیں۔ دبنگ خان کے قریبی دوست مانے جانے والے اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار کیا ہے جب کہ فلم کا ٹریلر اور رنبیر کی اداکاری مداحوں کے ساتھ ساتھ کئی سپر اسٹارز کو بھی بھاگئی ہے لیکن اب سلمان خان نے فلم پر تنقید کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’ریس 3‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جس کے لیے انہوں نے ایک تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں سلمان خان کا فلم ’سنجو‘ سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ انہیں ایک بات سمجھ نہیں آئی کہ فلم میں سنجے کا کردار کسی اور نے کیوں کیا؟ جیل سے باہر جانے والے منظر میں انہیں خود ہی کام کرنا چاہیئے تھا کیوں کہ کوئی بھی دوسرا اداکار ان کے کردار سے انصاف نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فلم کا ٹریلر دیکھا ہے اور راج کمار ہیرانی سنجیدہ قسم کے ہدایت کار ہیں، اسی لیے یہ فلم بنائی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ راج کمار ہیرانی نے فلم کو اچھا ہی بنایا ہوگا لیکن سنجے کو فلم میں اپنی پچھلی 10 سالہ زندگی کو خود ہی نبھانا چاہیے تھا۔

سلمان خان کی اس تنقید کو رنبیر سے جاری چپقلش کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے کیوں کہ خبریں بھی زیر گردش رہی ہیں کہ سلمان خان نے اس فلم میں رنبیر کی وجہ سے کام نہیں کیا۔

یہ بھی دیکھیں

شوبز کی دنیا سے بڑی خبر: رواں برس ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم آسکر ایوارڈ کے منتخب ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک)فلمی دنیا کے سب سے متعبر اور اعلیٰ فلمی ایوارڈ آسکر کے لیے پاکستانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *